Aalam Aur Aalim 51th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 8-5-2013
  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 51th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 8-5-2013
سیاسی نقطہٴ ‘نظر کی تائید کے لیے دینی اصطلاحات کا سہارا درست نہیں: ڈاکٹر عامر لیاقت
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے مکمل صحت یابی کی دعااور نیک جذبات کااظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عدل وانصاف سے محروم ریاست کبھی فلاحی ریاست نہیں بن سکتی اور جس ملک کے حکمرانوں کو رعایا کی تکالیف کااندازہ نہ ہووہ تباہی کے راستے پر جا نکلتا ہے۔انتخابات سے تین روزقبل ملک کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں براہ راست گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نان ایشوز میں الجھنا، وزراء پر اندھا اعتماد،اقتدار واختیار کاغیر ضروری استعمال ،ملکی وسائل کو بے رحمانہ طور پرلٹانا ، عدل و انصاف کی عدم فراہمی اور رعایا سے دوری حکمرانوں کے زوال اور تباہی کا سبب بنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی چہرے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے آئے گی جب تک لوگوں کے سوچنے کا انداز نہیں بدلے گا اُس وقت تک حقیقی تبدیلی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے غیر محتاط گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی اور سیاسی نقطہٴ نظر کی تائید کے لیے دینی اصطلاحات اور تشبیہات کا سہارا لینا درست رجحان نہیں ،ہر ایک کو اپنی حدود قیود میں رہ کر گفتگو کرنا چاہیے اورکسی بھی فریق کی حمایت ومخالفت کے لیے محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے مکمل صحت یابی کی دعااور نیک جذبات کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُن کے بچوں اور کارکنوں پراُن کا سایہ تادیر قائم رکھے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک اندوہناک سانحہ تھا تاہم اس کا ایک مثبت اور خوش آئندپہلو یہ ہے کہ اس نے مخالفین کو ایک دوسرے کے قریب کردیا اور ملک کی سیاسی قیادت نے جس طرح تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی ہمدردی کا مظاہرہ کیا اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ہم میں ابھی انسانیت اور اخلاقیات کی رمق باقی ہے اور دکھ کی گھڑی میں ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجاتے ہیں۔پروگرام کے دوسرے حصے میں ”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سر براہ اورممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں وظائف بتائے ۔میزبان سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بیماریاں اور تکالیف بسا اوقات انسان کے لیے مفید ہوتی ہیں اور انسان کواللہ کے قریب لے جاتی ہیں تاہم کم علمی کی وجہ سے انسان انہیں بوجھ سمجھ کر شکوے شکایات پر اتر آتا ہے ۔حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین بیماریاں انسان کے لیے شر نہیں بلکہ خیر کی علامت ہیں جن میں زکام بیماریوں کی جڑ کاٹتاہے،خارش کوڑھ وجذام جیسے موذی امراض سے بچاتی ہے اور آشوب چشم دائمی طور پر نابینا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔مولانابشیر فاروق قادری کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat
Recommended