Aalam Aur Aalim 53th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 13-5-2013
  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 53th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 13-5-2013
ھاندلی کرنے والے خائن اور اللہ کے مجرم ہیں،مفتی منیب الرحمن
:-------------=================--------------:
[دھاندلی کرنے والے خائن اور اللہ کے مجرم ہیں،مفتی منیب الرحمن]
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظیم مدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین پروفسیر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کا تعین کرنا اور مجرموں کو سزا دیناحکومت کا کام ہے البتہ دھاندلی کرنے والے خیانت کے مرتکب ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ اُن کا آخرت پر ایمان نہیں ہے ۔جیو کے شہرہٴ آفاق پروگرام ”عالَم اور عالِم“ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے مہتمم نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خیانت کرنے والے جب روزِحشر اللہ کی پکڑ میں آئیں گے تو کہیں گے کہ ”یہ جرم ہم نے اپنے لیڈروں اور رہنماؤں کے بہکاوے میں آکر کیالہٰذااُنہیں دہرا عذاب دے“۔ اُن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز پر جعلی مہریں اور ٹھپے لگانے والے اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجرم ہیں اور ایسوں کا انجام دردناک ہے۔انتخابات کے بعد نتائج تسلیم نہ کرنے پر تمسخر اڑانے والوں اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مفتی منیب الرحمن کا ماننا تھا کہ لوگوں کو برے نام سے پکارنے والے اور اپنے مسلمان بھائی کردار کشی پر خوش ہونے والے گھاٹے کا ایسا سودا کررہے ہیں جس کا نتیجہ سوائے بربادی کے اور کچھ نہیں۔اُنہوں نے میاں نواز شریف کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں انتخابی وعدے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اُنہیں وسعتِ قلبی کے ساتھ فیصلے کرنے کا شعور دے جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں کو رواداری اور باہمی اتفاق کے ساتھ قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی توفیق عطا فرما ۔اُنہوں نے عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اللہ نے اُنہیں مزید ہمت عطا فرمائے۔پروگرام کے آغاز میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے مخصوص انداز میں انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستا ن کے منفرد،کرشماتی اور معجزاتی انتخابات تھے جس میں کہیں ۵۱ منٹ میں ایک ووٹ پڑا اورکہیں تین سیکنڈ میں ووٹ ڈالاگیا، یہ ایک عظیم تبدیلی ہے جو یقینا ہمارا مقدر تھی اور اِس سے بہتر تبدیلی کا آنا محال تھا۔اُنہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ووٹوں کی تیزی اور جناتی ٹرن آؤٹ نے بڑی مدت کے بعد ٹرن لینے والی قوم ہی کو آؤٹ کرڈالا۔اُن کا کہنا تھا کہ اب انتخابات کے بعد الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ ترک کر کے ”قبول“ کرنے ہی میں عافیت ہے ورنہ عافیہ کی طرح ہماری چیخیں بھی کسی کو سنائی نہیں دیں گی۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat
Recommended