Aalam Aur Aalim 40th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 18-4-2013

  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 40th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 18-4-2013

آخری سانس تک ذکرمصطفی کرتا رہوں گا،کوکب نورانی اوکاڑوی
جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چندروز قبل جامع مسجد گلزار حبیب سے بم کی برآمدگی اورمبینہ قتل کی سازش سے معجزانہ طور پر محفوظ رہنے پراظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لوگوں کے قلوب کو منورکرتا رہوں گا اور مرتے دم تک دینی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتا رہوں گا۔جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کے دوران دہشت گردوں کے منفی طرز عمل پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسجدجیسے مقدس مقام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کی موجودگی میں ہمیں بیرونی دشمنوں کی ضرورت نہیں۔حکومتی اداروں کی بے حسی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خاص لوگوں کے لیے مخصوص ہے علماء کوکسی قسم کی سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔دریں اثناء عالم اور عالم کے روحانی سلسلے”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگوکے دوران سیلانی ویلفیئرانٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ اورممتاز روحانی اسکالرمولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں وظائف بتائے۔ ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر نمازکے بعد۱۲ مرتبہ یاعلیم کا وردقوت حافظہ میں اضافے کے لیے بہترین نسخہ ہے جبکہ یااللہ یارحمن یارحیم کاکثرت سے وردکرنے سے تنگدستی کاخاتمہ ہوجاتاہے۔پروگرام کے آغازمیں خوابوں کی تعبیرکے خوبصورت سلسلے کی ابتداکرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ خواب کی تعبیرکا علم زمانہٴ قدیم ہی سے معروف ہوگیاتھا اوراللہ رب العزت نے بالخصوص یہ علم حضرت یوسف علیہ السلام کو عطا کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یہ پاکیزہ علم منتقل ہوا تھا اورکتب تواریخ میں ایسے واقعات ملتے ہیں کہ آپ نے بعض سائلین کو اُن کے خوابوں کی تعبیر بھی بتائی جوحرف بہ حرف درست ثابت ہوئی۔ بعدازاں ممتاز عالم دین اورعلم تعبیرکے ماہر علامہ حمزہ علی قادری نے ناظرین کے مختلف خوابوں کی تعبیر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ خواب میں گنبد خضریٰ اورموئے مبارک کی زیارت کرنا نہایت مبارک اوراللہ کے خاص فضل وکرم کی علامت ہے،انہوں نے کہا کہ جوشخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق خواب دیکھے اُسے چاہیے کہ وہ اُن پر کثرت سے درود و سلام پڑھے اور اللہ کی خاص نعمتوں کا حقداربن جائے ۔ بشیر فاروق قادری کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat

Recommended