Aalam Aur Aalim 76th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 27-6-2013

  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 76th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 27-6-2013

امان رمضان نشریات‘ موضوع گفتگو بن گئی، ناظرین کا تجسس انتہا کو چھونے لگا
نشریات تاریخی اور منفرد ہوگی، عالم اور عالم میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا ناظرین سے وعدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کے اعلان ماہ رمضان کے آغازمیں صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔اس حوالے سے جیونیٹ ورک کس طرح کی نشریات پیش کرنے جارہاہے اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کیاتیاریاں کررہے ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو اِن دنوں ہرمحفل کاموضوع بناہواہے اور ٹی وی اسکرین پر”امان رمضان “کالوگونشرہونے کے بعد سے ناظرین کے تجسس اورجوش میں کئی گناہ اضافہ ہوگیاہے ۔رمضان نشریات کے حوالے سے دنیابھرمیں بسنے والے اپنے کروڑوں مداحوں کواعتماد میں لیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چند روز بعدانشاء اللہ جیوپر رمضان المبارک کی تاریخ کی ایک ایسی منفرد نشریات پیش ہونے جارہی ہے جس کی نظیرقومی بلکہ عالمی سطح پر بھی اس سے پہلے نہیں ملی ہوگی۔جیو کے شہرہٴ آفاق پروگرام”عالَم اور عالِم“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ناظرین کوامان رمضان نشریات کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیااوراس حوالے سے غیر مستند ذرائع سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس سے بچنے اور جعلسازوں سے ہوشیاررہنے کی تاکیدبھی کی۔نشریات میں لوگوں کی بہت بڑی تعدادکی شرکت کی خواہش پر انہوں نے بتایا کہ فی الحال صرف یکم سے ۲ رمضان تک کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اور پھر روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔اس موقع پر یہ پرمسرت انکشاف کرکے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑادی کہ اب افطار کے ساتھ سحری میں بھی حاضرین کی بہت بڑی تعدادنشریات میں براہِ راست شرکت کرے گی ۔نشریات کی بعض نمایاں خصوصیات بتاتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ امن وآشتی کاپیغام لیے اس نشریات میں رنگوں کا امتزاج بھی غیر معمولی ہوگا جبکہ رمضان کا گیت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دھوم مچا دے گا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ ذہنی آزمائش پرمبنی کوئزشو”زیر زبر پیش“ اور فن مصوری کا مقابلہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالے گا۔ بعدازاں میزبان اورناظرین کی فرمائش پر ٹیم جیو کے معروف ثنا خواں الحاج عمران شیخ عطاری نے بارگاہ خداوندی میں حمدوثنا سے خوش الحانی کاآغازکیا اور پھر نعتوں کے نذرانے پیش کرکے عالم اور عالم کی اس خصوصی نشست میں عشق کے رنگ بکھیردےئے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران ممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے مسنون وظائف بتائے۔ناظرین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باوضو ہوکر سونے والے کو ڈراوٴنے خواب نہیں آتے جبکہ سو مرتبہ سورہ ٴفاتحہ پڑھ کر دعا مانگنے والے کی جائز دعا پوری ہوجاتی ہے۔ایک اورسوال پرانہوں نے بتایاکہ قرآن مجیدکتاب الشفابھی ہے اوراس کا دھوون مریض کو پلانے سے اُسے شفا عطا ہوتی ہے جبکہ سورہٴ نبا کی تلاوت نظر بد سے بچاتی ہے اور سرکش اولاد ”یامقیت“ کے ورد سے قابو میں آتی ہے۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Recommended