Aalam Aur Aalim 75th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 26-6-2013

  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 75th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 26-6-2013

[رمضان سے چند روز قبل دہشت گردی کے واقعات لمحہٴ فکریہ ہے، عامر لیاقت]
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملہ اور اُس کے نتیجے میں بے گناہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ شب برأت کے محض چندگھنٹوں بعد اوررمضان المبارک سے صرف چندروزقبل دہشت گردی کایہ اندوہناک واقعہ بحیثیت مسلمان ہرپاکستانی کے لیے لمحہٴ فکریہ ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے۔جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام ”عالم اور عالم“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں رمضان سے چند روز قبل ایسے اندوہناک واقعے کی توقع نہیں تھی مگر شاید دہشت گردوں کے نزدیک کسی مہینے کی حرمت اور دینی اقدار کوئی معنی نہیں رکھتیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم رمضان کا استقبال ایک دوسرے کے گلے کاٹ کر کررہے ہیں اس سے بدترفعل اورکوئی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مبینہ دہشت گردوں سے ہاتھ جوڑکر دردمندانہ اپیل کی کہ اب بھی وقت ہے اپنی جبینیں اللہ کی بارگاہ میں جھکادیں ورنہ یاد رکھیں کہ اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ انہوں نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے بارے میں عمومی طورپر رشوت خور ہونے کا جو تاثر دیا جاتا ہے وہ مکمل طورپر درست نہیں کیونکہ ان میں سے بعض پولیس اہلکار اتنے نادارہیں کے جن کے گھر میں چولہا بھی نہیں جلتا۔دریں اثناء جیوکے زیراہتمام شبِ برأت ٹرانسمیشن کی غیر معمولی کامیابی اور عوامی پذیرائی پر ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں شامل وہ تمام چینلز خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے شب برأت میں نورانی محافل سجائیں تاہم بعض چینلز پر ادب واحترام کے قرینے ملحوظ نہیں رکھے گئے جس پر افسوس ہے امام بوصیری کے شاہکار قصیدہٴ بردہ شریف سے ثناخوانی کاآغازکیا اور پھر نعتوں کے نذرانے پیش کرکے ماحول کو عشق کی حرارت سے گرما دیا اور اس عقیدت افروز سلسلے میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اُن کا ساتھ دیا ۔ پروگرام کے آخری حصے میں ”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران ممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں وظائف بتائے۔ناظرین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر نماز کے بعد سورہٴ مزمّل کی تلاوت ناگہانی آفات سے بچاتی ہے جبکہ یرقان اور دیگر امراض میں افاقے کے لیے” یاحی یا علیم “کا ورد اور حافظے کی بہتری کے لیے سینے پر70مرتبہ” یا فتاح “ پڑھ کر دم کرنانافع ہوتاہے۔ پروگرام کے آخرمیں دنیابھرمیں بسنے والے اپنے کروڑوں مداحوں کو رمضان نشریات کے باقاعدہ آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ چند روز بعدجیوپر رمضان المبارک کی تاریخ کی ایک ایسی منفرد نشریات پیش ہونے جارہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ اس دورِپرآشوب میں لوگوں کے دکھ بانٹنے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرونگا۔ انہوں نے ناظرین کو خبردار کیا کہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کے متعلق غیر مستند ذرائع سے موصول ہونے والے جعلی ایس ایم ایس پر دھیان نہ دیں اور ٹی وی اسکرین پر مشتہر ہونے والے نمبرز پر رابطہ کریں،انہوں نے واضح کیا کہ رمضان نشریات میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے تاہم بعض جعلساز اپنے طورپر لوگوں کو جھانسہ دینے کی کوشش کررہے ہیں جن سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔
www.aamirliaquat.com, Twitter @aamirliaquat

Recommended