Aalam Aur Aalim 54th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 14-5-2013

  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 54th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 14-5-2013
رجب حرمت کا مہینہ ہے ،امن کیلئے کام کیا جائے، عامر لیاقت

[رجب حرمت کا مہینہ ہے ،امن کیلئے کام کیا جائے، عامر لیاقت]
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں ماہ رجب المرجب کی خصوصی فضیلتوں پر ایمان افروزگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے اور اس ماہ میں کی جانے والی عبادات اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رجب اُن چار مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں حرمت والا مہینہ کہا گیا ہے لہٰذا اس ماہ مبارکہ میں امن کے لیے کام کیا جائے۔ احادیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ رسول اللہ اس ماہِ مقدسہ میں عبادات اور اذکار کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے اور اس مہینے کو دیگر مہینوں پر ایسی ہی فضیلت حاصل ہے جس طرح قرآن مجید کو دیگر آسمانی کتب پر حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ کی فضیلتوں میں حصے دار بننے کے لیے عبادات اور صدقہ وخیرات کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کیا جانا چاہیے اور توبہ استغفارکے ذریعے پروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ماہ رجب کی مزید فضیلتیں بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ماہِ مبارکہ عاشقوں کے لیے بھی خاص روحانی کیف کا حامل ہے کیونکہ رسول اللہ کے برگزیدہ صحابہ وصحابیات اور بزرگان دین کی اس ماہ سے خوبصورت روحانی نسبت ہے جن کے ایمان افروز ذکر سے اس مہینے کی اہمیت دوبالا ہوجاتی ہے۔ ماہ رجب کے استقبال پر عالم اور عالم کی اس خصوصی نشست کی شان اُس وقت دوبالا ہوگئی جب عالم اسلام کے مایہ ناز ثناء خواں عمران شیخ عطاری نے دنیابھر میں موجود کروڑوں ناظرین کے کانوں میں رس گھولتے ہوئے بارگاہ خداوندی اور دربار رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور اپنی خوبصورت ثناء خوانی سے ناظرین پر وجد کی کیفیت طاری کردی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ مل کر عشق کے رنگ بکھیر دےئے۔ انہوں نے”میرے مولا کرم ہو کرم“ کی التجا کے بعد سرورکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نذرانہٴ عقیدت پیش کرنے کا آغاز کیا اورمیزبان کے ساتھ ”یاطیبہ“ کا خوبصورت کلام پیش کرکے ایک روح پرور سماں باندھ دیا۔ پروگرام کے دوران ناظرین کی براہ راست کالز کا تانتا مسلسل بندھا رہا اور اُن کی درخواست پر عمران شیخ عطاری نے اپنے منفرد انداز میں بارگاہ نبوت میں گلہائے عقیدت نچھاورکیے اور ماحول کو عشق کی حرارت سے گرما دیا۔

www.AamirLiaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Recommended