Aalam Aur Aalim 72th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 13-6-2013

  • 11 years ago
Aalam Aur Aalim 72th Episode of 2013 with Aamir Liaquat Husain 13-6-2013

جیوکی شب معراج ٹرانسمیشن نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے
غیر جانبدار ذرائع کی جانب سے جاری کردہ ریٹنگ کے مطابق جیو نے تمام چینلز کو پیچھے چھوڑ دیا
ڈاکٹر عامر لیاقت کی غیر معمولی نشریات کی کامیابی کی بڑی وجہ قرار، جیو کا ناظرین سے اظہار تشکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شب معراج کے موقع پرٹی وی چینلز کی تاریخ کی سب سے بڑی اورمنفرد نشریات ”سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی “ نے مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑدیے ہیں۔ ریٹنگ کاتعین کرنے والی غیر جانبدارایجنسیز کے مطابق ۶۲ اور ۷۲ رجب کی درمیانی شب جیو نے تمام ٹی وی چینلزپراپنی واضح برتری ثابت کردی اورجیونیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ اورعالم گیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالرعامرلیاقت حسین کی ترتیب دی ہوئی اِس عظیم الشان نشریات نے مقبولیت کی انتہاوٴں کوچھوتے ہوئے مسابقت کی دوڑ میں تمام چینلز کو بہت پیچھے چھوڑدیا۔نشریات کی خاص بات معراج کے اسرار و رموزپرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کامعرکة الآرا خطاب اور دل نشیں ثناخوانی تھی جس نے شب معراج کے اجتماع میں موجود ہزاروں حاضرین اور کروڑوں ناظرین کے دل موہ لیے ۔قرآن واحادیث کے برجستہ حوالوں اورعشق افروز حکایات پرمبنی ان کی ایمان افروزتقریرسن کر ہرآنکھ اشکبار ہوگئی۔واضح رہے کہ اس تاریخ ساز ٹرانسمیشن میں نظامت کے فرائض جنیداقبال نے انجام دیے تھے جبکہ اس کاآغاز ملک کے ممتاز قاری ابراہیم کاسی کی حسن قرأت سے ہوا تھا ۔درودوسلام کی پُرکیف صداوٴں سے معمور اس ٹرانسمیشن میں عالم اسلام کے مایہ ناز ثناء خواں عمران شیخ عطاری، احمدرضاقادری،ریحان قادری اور معین عالم نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کانذرانہ پیش کیا جبکہ معروف روحانی شخصیت مولانابشیر فاروق قادری کی رقت انگیز دعائیہ کلمات پر اس فقیدالمثال نشریات کااختتام ہوا۔اس نشریات کوناظرین کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی جس کاواضح ثبوت غیرجانبدارذرائع کی جانب سے جاری کردہ ریٹنگ گراف ہے جوکہ جیوکی شب معراج ٹرانسمیشن کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت بھی ہے۔جیو نیٹ ورک اس فقیدالمثال کامیابی پر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوخراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ناظرین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے جن کی پسندیدگی کی وجہ سے جیو کی شب معراج ٹرانسمیشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=101362
www.AamirLiaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Recommended