ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا رمضان بازار اور مراکز خرید گندم کا وزٹ
  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے رمضان بازار اور مراکز خرید گندم کا وزٹ کیا۔

انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور سہولیات کو چیک کیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں آٹے اور چینی کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا کہنا ہے کہ رمضان بازارمیں عوام کو سبسڈی پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے ۔ رمضان بازاروں میں حکومتی سبسڈی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔ رمضان بازاروں میں عوام کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور خوا تین اور مردوں کیلئے آٹے اور چینی کے الگ الگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

اِس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد اور اے سی وہاڑی سید وسیم حسن بھی موجود تھے۔
Recommended