ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ضلع کا چارج سنبھالتے ہی عیسیٰ خیل کا سرپرائز وزٹ
  • 2 years ago
میانوالی (عبدالزاق خان — میڈیا رپورٹر) ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر جاوید نے ضلع کا چارج سنبھال لیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی سنبھالتے ہی تحصیل عیسیٰ خیل اراضی ریکارڈ سنٹرARCعیسیٰ خیل کا سرپرائز وزٹ کیا ۔

اُن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل چوہدری محمد جعفر بھی موجود تھے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر ”عبدالزاق خان“ نے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انچارچ سنٹر ملک سرفراز نے سنٹر کے متعلقہ امور پر تفصیلاً ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کو بریفنگ دی اور کہا کہ محدود سٹاف کے باوجود سائلین کو ہر ممکن طریقے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کے تحت سہولت مہیا کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کسانوں کے تمام ریکارڈ ،دُرستگی، انتقال فرد وغیرہ کے معاملات میں ہرممکن طریقے سے تعاون کیا جائے اور معاملات کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اور کسان زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔
Recommended