Zulhaja K 1st Ishra Ki Fazeelat Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
ذوالحجہ کے پہلے عشرے کی فضیلت (دورکعت نفل توبہ اوراللہ سے باتیں کرنا )
بعض مہینوں کے آخری عشرے اورذوالحجہ کا پہلا عشرہ ، رمضان کاسارا مہینہ، لیکن آخری عشرہ بہت زیادہ مبارک اور ذوالحجہ کا جو پہلا عشرہ ہے ۔ اللہ پاک نے ان دس راتوں کی قسم اُٹھائی ہے۔ میرا اللہ ان دس راتوں کی قسم اُٹھا رہا اوراگرکوئی ان دس راتوں میں دو نفل توبہ کے پڑھ لے، رات کے کسی حصے میں دورکعت نفل توبہ کے پڑھیں اور اس کے بعد اللہ سے عرض کریں۔
اللہ سے کہیں، مولا تونے قرآن میں ان دس راتوں کی قسم اُٹھائی ہے۔ یااللہ ان دس راتوں کی قسم تونے انبیاء ، اہلبیت، صحابہ ، اولیاء ، صالحین کے لیے اُٹھائی تھیں ۔ مولا تونے قیامت تک آنے والے ہربندے کے لیے اُٹھائی تھی، مولا وہ میرے لیے بھی ہے، میں بھی اس میں شامل ہوں۔ آپ بھی شامل ہیں، قرآن بھی آپ کے لیے ہے اورقرآن کی قسمیں بھی آپ کے لیے ہیں اورقرآن کے وعدے بھی آپ کے لیے ہیں۔ اورقرآن کی برکتیں بھی آپکے لیے ہیں اورصرف آپ تک نہیں بلکہ قیامت تک آنے والے آخری امتی تک۔ قرآن کے سارے وعدے اور ساری برکتیں اورقرآن کی ساری رحمتیں اورمیرے آقامدینے ﷺ کاسارا فیضان قیامت تک کے لیے ہے۔
میں نے ساری زندگی تیرے ساتھ جفا کی اورمیرا ایک پل بھی نہیں ہے جس کا میں واسطہ اورضمانت دوں ۔ یااللہ بس مجھے یہ پتہ ہے کہ توکریم ہے اورتونے ان دس راتوں کی قسم اُٹھائی ہے ، اورقرآن اگرآخری امتی کے لیے اورمیرے حبیب ﷺ آخری امتی تک کے لیے ہیں تومولا یہ قسم میرے لیے ہے ، ان دس راتوں میں کچھ ہے تو اللہ نے قسم اُٹھائی ہے۔ ان دس راتوں میں کوئی نور، کوئی طاقت، کوئی تاثیر، کوئی قوت، کوئی قبولیت ہے تواللہ نے قسم اُٹھائی ہے ایسے قسم نہیں اُٹھائی۔ ان دس راتوں کو کیش کریں یہ دس راتوں کا پیکج ہے اس پیکج کو لوٹ سیل مچا دیں ۔ اورکچھ نہ کرسکیں تو مجاہدے والے 2نفل پڑھ لیں۔

Recommended