Shab-e-Barat Ki Fazeelat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
شب برات کی فضیلت
وہ کریم جب کرم پہ آتا ہے موجوں کی موجیں لٹ جاتی ہیں بستیوں کی بستیاں بخشی جاتی ہیں۔ بے اولادوں کو اولادیں مل جاتی ہیں۔ بے گھروں کو گھرمل جاتے ہیں۔ بے دَروں کو دَر مل جاتے ہیں۔ بے سہاروں کو سہارا مل جاتا ہے۔ وہ کریم جب موجوں پہ آتاہے۔ بس موجوں کی ایک رات آرہی ہے جسے شب برات کہتے ہیں۔
قدم قدم پر اس کی رحمت بکھری ہوئی ہے حیلوں بہانوں سے کبھی اماں کے دیکھنے سے کبھی اباکے دیکھنے سے۔ کبھی بیٹیوں کودیکھنے سے ، کبھی بیٹیوں کوبوجھ نہ سمجھنے سے اورایک لمحہ کوئی ایساہوتا ہے کوئی لمحہ، کوئی گھڑی، کوئی رات، کوئی ساعت، ایساہوتا ہے جہاں رحمت کی موجیں ہوتی ہیں اوررحمت کی بارش ہوتی ہے۔ یہ 15شعبان کی رات بارش ہے بارش اورموسلا دھاربارش ہے اورہرسال ہوتی ہے۔
حدیث پاک کامفہوم ہے کہ اس رات اللہ پاک اعلان فرماتا ہے کہ ہے کوئی جو اس رات بخشش مانگے اورہم اس کو بخش دیں۔ ہے جوروزی مانگے اورہم اس کو روزی دے۔ ہے جو عافیت مانگے اورہم اس کو عافیت دیں۔

Recommended