Ya Khaliq Ya Musawwir Ya Jamil Husan aur Jamal K Liya Lajwab Beauty Parlor Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ (حسن وجمال کیلئے لاجواب بیوٹی پارلر)
یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ سے بڑا بیوٹی پارلردنیا میں کوئی ہے ہی نہیں۔ اس کا میں عاشقانہ ترجمہ کررہا ہوں۔ مولا تونے بنایا ہے (خالق) (مصور) پھرتونے تصویربھی دی ہے میرے نقش نین بنائے ہیں اورجمیل پھرسوہنا بھی کردے۔ یا خالق، کریم نے ہی بنایا، اورمصور اوریہ سارے نقش ، نین، آنکھیں، چیزیں تونے دی ہیں۔ اب یہ خوبصورت کیسے ہوں گی ، توہی کرے گا۔ جمیل سے جمال اورحسن، خوبصورتی اورایسی جو موہ لیں جو میری آنکھوں کو ٹھہرا لے۔
ہرماں کی چاہت ہے کہ میری بیٹی کا حسن وجمال بڑھ جائے ، شوہر، سسرال کی نظروں میں جچے اوراس کی خوبصورتی کے چرچے ہوں، اس کی اداؤں کے چرچے ہوں ، اس کی وفاؤں کے چرچے ہوں ، اس کی سلیقہ مندی ایک مثال بن جائے۔ ہرماں کی چاہت ہے۔ میں سچ کہا رہا ہوں یہ بیوٹی پارلر تیری بیٹی کو سلیقہ مندی اورحسن وجمال کہاں دے سکتے ہیں اوراگرتیری غلطی ہے توسب سے بڑی غلطی ہے اورتونے ایسا کیا ہے تو تو سوچ ایسا نہ کرنا، اوراگرکرلیا ہے تو لوٹ آ۔ فطرت کی زندگی ابھی موجود ہے ، تیرانقصان تھوڑا ہوا ہے۔ زیادہ نہیں ہوا۔
یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ یہ جومبارک حروف ہیں کمال کے حرف ہیں۔ معذوری سے بچانے کیلئے، حسن وجمال کوباقی رکھنے کے لیے یہ بہترین ہیں۔ میں کہتاہوں آپ جتنا وقت بھنویں کاٹنے میں، بال ہٹانے میں اورکریم رگڑنے ملنے میں اورچیزیں کرنے میں لگاتے ہیں اتنا وقت ان اعمال پرلگالیں، تجربہ کرکے دیکھ لیں۔

Recommended