Zaiqedaar Khano K Liye Wazifa Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
ذائقہ دارکھانے بنانے کیلئے وظیفہ ( یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْل)
جوخاتون کھانا بناتے ہوئے یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُپڑھے گی اللہ اس کے کھانوں کو ذائقہ دار اورلذیز بنادے گا۔ میں نے کئی گھروں کے جھگڑے ختم کرائے۔ کھانا بناتے ہوئے، کھانا پکاتے ہوئے، آٹے کو ،چیزوں کو ، سبزیوں کو بناتے ہوئے یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُپڑھیں۔ جو کریم ہڈیوں اورگوشت کے لوتھڑے کو سوہناکرسکتا ہے۔ وہ ان سبزیوں کوچیزیوں کو ذائقہ دارنہیں بنا سکتا۔ کھانے میں ذائقہ ہی توہوتا ہے منہ میں پانی بھرآتاہے۔یہ پڑھتے ہوئے کئی گھرکے جھگڑے ختم ہوگئے، لڑائیاں ختم ہوگئیں۔
ایک صاحب کہنے لگے کہ بیٹی کوبیاہ کے بھیجاتھا، خطایہ ہوگئی کہ اس کوکھانا بنانا،گھردار ی نہیں سکھائی تھی۔ سارے گھرمیں ہوا پھیل گئی کہ اس کے ہاتھ کاجوبھی کھائے گا بیمارہوجائے گا، سسرنے بھی اس کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانا سے انکارکردیا کہ اس کے ہاتھ کابناہوا کھانا کھا کرمیں نے بیمارہونا ہے۔شوہرمجبوراً کھاتا تھا ، صبرکاماراہوا۔
آپ نے جو بتایاتھا کھانا پکاتے ہوئے یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُپڑھو۔ جب سے یہ پڑھنا شروع کیاتو چنددنوں بعد شوہرنے کہا کہ بڑا مزا آرہا ہے تمہارے کھانوں میں ۔ اس کے مزے مزے میں باقی گھروالوں نے چکھنا شروع کیا۔ بات پھیلتے پھیلتے ذائقے کی ہواپھیلی، فضاء پھیلی، وباء پھیلی اب جب ذائقے کی وباء پھیلی، گھرمیں ایک بات چلی کہ اس نے کھانا بنانا سیکھ لیا ہے، اس نے بکس لائی ہے

Recommended