Allah Ghaffar Hai Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
اللہ غفارہے
غفارکسے کہتے ہیں۔۔۔؟۔۔۔ آج غفارکاعاشقانہ ترجمہ بھی سن لیں۔۔۔ دیکھ بھی رہا تھا، گواہ بھی موجود تھے، رنگے ہاتھوں پکڑا بھی گیا اور پھرہاتھوں کو دُھلاکر، وہ نشان مٹا ، جیبیں ، ہاتھ ہیرے جواہرات سے بھر، کہتا ہے کہ جا۔۔۔ نہ تو بتانا نہ میں بتاؤں گا۔بلکہ بھربھراکے بھیجا، اُسے غفارکہتے ہیں۔ پکڑا گیا رنگے ہاتھوں، منہ کالے کرنے کا پوراعزم بھی ہے، ہوسکتاہے، کہ اسکامنہ کالاکرکے بھیجیں تاکہ اوروں کو بھی نصیحت ہو۔ معافی بھی دی، عطا بھی کیا، پردے بھی رکھے، بھرم بھی رکھا ، شرم بھی رکھا، ساراکچھ رکھنے کے بعد کہتا ہے کہ نہ توبتانا نہ میں بتاؤں گا۔ اس کوغفارکہتے ہیں۔ یہ رب ہے، یہ غفارہے، اس آیت میں اللہ کہتا ہے کہ میرے بندؤمجھ سے ندامت اور توبہ کرو، مجھ سے بڑا غفارکسی کو نہ پاؤں گے۔ مجھ سے بڑا کریم کسی کونہ پاؤ گے۔