Surah Al Zuha Ka Mushaidat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
سورہ و الضحیٰ کے مشاہدات
ایک صاحب ملے انہوں نے کہا کہ سورہ والضحیٰ کے عمل نے میری زندگی بدل کررکھ دی۔ میں نے کہا کیا ہوا، اس نے کہا میرے اٹکے ہوئے کام نکلنا شروع ہوگئے، میرے بھٹکے ہوئے کام نکلنا شروع ہوگئے۔اورمیرے مسائل الجھے ہوئے حل ہونا شروع ہورہے ہیں۔ اور ناممکن ممکن ہورہے ہیں۔ مجھے اتنی جتنی جلدی امید نہیں تھی۔ میں نے کہا تیرا یقین کمزور تھا مگرعمل خود اتنا طاقتورہے کہ تیرے یقین سے آگے نکل گیا ہے۔
* ایک صاحب نے بتایا کہ اس کاپڑوسی تھا وہ کہتا تھا کہ مجھے آپ پریقین نہیں ہے۔ کہنے لگا کہ میرے بہنوئی کاکام ہوتا تھا اس لیے میں آپ کے پاس آیا ۔ اس نے سورہ والضحی کا عمل پڑھا اور کام ہوگیا۔
* ایک صاحب نے بتایا کہ بیٹی کیلئے رشتہ نہیں آرہا تھا ، سورہ والضحی کا عمل کیاتورشتے آناشروع ہوگئے۔
ایک صاحب نے بتایا کہ بیٹا امریکہ میں ہے اس کی جاب کے کچھ مسائل ہیں اس کیلئے کیا۔ سورہ والضحی پڑھنے سے میرے تین کام ہوئے۔ ایک تو میرا بٹوہ جوخریدوفروخت کرتے ہوئے گرگیا تھا، دوسرے دن کوئی گھرآکردے گیا۔ دوسرا امریکہ سے جاگراپنے اوربیگم کیلئے لایاتھا وہ مل نہیں رہے تھے۔ شک تھا کہ کام والی گھرنہ لے گئی ہو، ایک سال کے بعد وہ بھی آرام سے مل گیا۔ تیسرا ہارٹ کنٹیکٹ لینز میری بیگم پہنتی تھی وہ گم ہوئے وہ بھی سورہ والضحی پڑھنے سے مل گئے۔
ایک اورصاحب نے بتایا کہ میں نے لاکھوں روپیہ بحریہ ٹاؤن میں انویسٹ کیا۔ فراڈیہ کے ہاتھ چڑھ گیا۔ اس نے کہا آپ نکلوا سکتے ہیں تونکلوا لیں۔ میری بہن نے مجھے سورہ والضحیٰ کاعمل بتایا ۔میں نے پہلے دن عمل کیا تو اس کی کال آگئی کہ مجھ سے رابطہ کرو۔ فجرکے نماز سے پہلے پڑھا اورکہنے لگا کہ اسی دن بندے کی کال آئی اورکہنے لگاکہ تمہارامعاملہ حل کردیتاہوں۔

Recommended