Surah Al-Zuha -Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
سورہ والضحی کی برکات
پڑھنے کاطریقہ:
بسم اللہ کے ساتھ اول وآخر3مرتبہ درود پاک کے ساتھ سورہ والضحی ہرک کے ساتھ 9مرتبہ یاکریم ایک مرتبہ پڑھنی ہے اور یہ عمل 9دن کرنا ہے۔ اگر9دن کام نہ بنے تو پھر9دن کرنا ہے اورپھربھی نہ ہوتو پھر9دن یہی کرنا ہے۔
پڑھنے کا وقت: تہجد کے وقت بہترین ہے ورنہ نماز فجرسے پہلے یا نماز فجرکے بعد۔ زیادہ کمال چاہیے توصبح وشام پڑھ لیں ۔ اور زیادہ تاثیرچاہیے تو ہرنماز کے بعدکرلیں۔
سورہ والضحی میں ۹ک ہیں اور ہر ک پریا کریم 9بار پڑھناہے اور یا کریم پراپنے مقصدکاتصورکرنا ہے۔آپ ۹ مقاصدکاتصورکر سکتے ہیں۔
یہ عمل شادی کے لیے ۔ نوکری کیلئے ، گمشدہ شوہر یا بیوی، میاں بیوں میں سے کوئی روٹھ گیاہو، میاں بیوی کی آپس میں ناچاقی ہو، پیارومحبت میں کمی ہو، گھرمیں غربت ہو، تنگدستی ہو۔ساس اور بہو میں جھگڑے ہوں، ماں بیٹی میں نفرت ہو ،گھر میں جھگڑے ہوتے ہوں۔ جو چوری کرکے بھاگ گیا ہو یا جس کی چوری ہو گئی ہو۔بندہ یا بچہ غائب ہوگیا ہو،گم ہوگیا ہویا اغوا ہوگیا ہو۔کاروبار کے لیے، کاروبارہو مگربرکت نہ ہواس کے لیے۔ بچوں کے رشتے کے لیے، خوبصورتی کے لیے، جھگڑوں کے لیے۔
اس عمل کو پڑھنے کا خاص طریقہ۔
جب یاکریم پرپہنچے تو اس پر اپنے مقصدکاتصورکریں۔ معاملہ رزق کا ہویا صحت کا، معاملہ خوبصورتی کاہو یا میاں بیوی کی آپس میں نفرتوں کاہے ، روزگارکامعاملہ ہے، کاروبار کامعاملہ ہے۔ بے روزگاری کامعاملہ ہے ۔ اللہ جل شانہ سے عرض کرے کہ اللہ میں نااہل ہوں ، اللہ میں جو مانگنا چاہ رہا ہوں میں ان چیزوں کے لیے نا اہل ہوں۔ لیکن کریم کہتے بھی اسے ہیں جس کے سامنے سوالی آکرسوال کرے اور وہ نااہل کو بھی عطاکردے۔

Recommended