01 Ramzan Jumma Darood Pak - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
یکم رمضان ۲۰۱۵ جمعتہ المبارک عبقری درس درود پاک ۔ حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ
خوش قسمت انسا ن و ہ ہے جو دُرود پاک کے ساتھ اپنی زندگی کے دن رات گزارے۔ شہدکامٹھاس دُرود پاک کی وجہ سے ہے۔شہدکی مکھی جب تک درود پاک نہ پڑھے اس وقت تک اس میں مٹھاس نہیں آتا۔ پھولوں میں خوشبو درود وسلام کی وجہ سے ہے۔ اوراگرلبوں میں اورلہجوں میں خوشبو چاہتے ہیں تو اس کا تعلق بھی دُرود پاک سے ہے۔ ہائی بلڈپریشرکاعلاج بھی درود پاک ہے۔ غصے کاعلاج ہے درود، ٹینشن کاعلاج ہے درُود۔ جھنجھلاہٹ، اکتاہٹ کا علاج ہے دُرود۔ وہ دماغ جو دنیا کی دولت اورمال سے متاثرہوئے ان کاعلاج ہے درود۔ دُرود زندگی ہے، دُرود رونق ہے، دُرود حیات ہے۔ اورکائنات کی رُوح ہے دُرود پاک۔

Recommended