Darood Pak aur Gulab Ki Khushboo - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
درود پاک اور گلاب کی خوشبو ۔ ایک لاجواب عمل
گلاب کاعطرلگاؤہاتھ کے انگوٹھے کے پیچھے، جہاں سے انگوٹھا شروع ہورہا ہے ۔ہاتھ کی ہتھیلی پرجہاں سے انگوٹھے اورانگلیاں شروع ہورہی ہیں، ہاتھ کے چوک پر، یہاں گلاب کاعطرلگائیں اور اس کو ناک کے قریب کرلیں۔ بائیں ہاتھ پرلگالیں اور دائیں ہاتھ میں تسبیح پکڑلیں۔ ایک تسبیح دُورد پاک کی پڑھ لیں۔ یہ عمل بڑا انوکھا بتا رہاہوں۔ کیوں۔۔۔؟ گلاب کے اندرخوشبودُورد پاک کی برکت سے ہے۔ اور شہد کے اندرمٹھاس دُرود پاک کی وجہ سے ہے۔ اگرشہد کی مکھی دُرود نہ پڑھیں تو اس کے منہ کے لعاب میں مٹھاس آنہیں سکتا۔
یہ جو خوشبو ہے، گلاب کی خوشبو جنت کی خوشبو ہے۔ اور گلاب کی خوشبو پانچ چیزوں کاعلاج ہے۔ ٹینشن جتنی زبردست ہو، اور دنیاکی آخری اینزائٹی ہو اور دنیاکاآخری غم اورحم ہو۔ اور دنیا کاآخری مریض ہو، جادوکا جنات کا، حملے کا، کسی دشمنی کا یاکسی بھی چیز کا۔ اس کو کہیں کہ ہاتھ کی ہتھیلی پرگلاب کی خوشبو لگا اور ہاتھ کو ایسے ناک کے قریب رکھ اورتیری سانسیں، گلاب کے ساتھ، خوشبوکے ساتھ اندرجائیں، اور ایک لے تسبیح اورمیرے آقا مدینے ﷺ والے پر دُرود پاک پڑھ اور ذرا ٹھہر ٹھہر کرپڑھ اور ایسے پڑھ کہ تیری سانسیں گلاب کے ساتھ اندرجائیں۔ گلاب کے ساتھ خوشبو جائے اور دل کے اندر دَرود جائے پھردیکھ سانسیں بھی معطر، دل بھی معطر۔ جب سانسیں اور دل معطرہوں گے تب نفس کا، دل کا، جسم کا ، آنگ آنگ معطرہوگا۔ آنگ سے اینزائٹی، ٹینشن، انگ انگ سے غم، حم ، انگ انگ سے دُکھ ،تکلیف، انگ انگ سے نکلے گی جیسے جسم سے پسینہ نکلتا ہے ایسے یہ بیماریاں جسم سے چھنیں گی ۔ اوردرود پاک کی برکتیں ملیں گی۔ اس خوشبو کو ساتھ رکھ اور درود کی ایک تسبیح پڑھ کے دیکھ۔
یہ اللہ والوں کے ہاں لطیف نزاکتیں ہوتی ہیں۔ خوشبو ، ہاں مومن کے لیے خوشبو لازم ہے۔ اس لیے نہیں ، اس لیے کہ خوشبو والے کے ساتھ فرشتوں کاہجوم ہوتا ہے۔ خوشبووالے کے ساتھ نیک جنات کاہجوم ہوتا ہے۔ خوشبو کے ساتھ اللہ کی محبت ہے۔ خوشبوآقاﷺ کی محبت ہے۔ خوشبومیرے مدینے ﷺ کی پسندیدہ چیز ہے۔ خوشبو مومن کا حصہ ہے۔ خوشبو قبرکاساتھی ہے۔ خوشبو کا انسان کی روحانیت کے ساتھ بڑا تعلق ہے۔ دل کے ساتھ دل کی کیفیتوں کے ساتھ۔ توپیالے کے اندرتسبیح اور تسبیح کے اندرہاتھ اور ساتھ ہو درود پاک۔