Ramzan ul Mubarak Ka Paigam Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
رمضان المبارک کا پیغام
پورے رمضان المبارک کا جو پیغام ہے وہ صرف دو حرفوں میں، دولفظوں میں اور دو بولوں میں ہے۔ اللہ جل شانہ آپ اورمجھے سمجھادے۔ اوروہ یہ ہے کہ رمضان المبارک کی طرح زندگی گزاریں اور پھرموت عیدکی طرح ۔
جورمضان کے مطابق زندگی گزارے گا اُس کی موت عید کی طرح آئے گی۔ عید ایک خوشی ہوتی ہے۔ اورعید کا ایک انتظارہوتا ہے اور عید کی ایک فرحت ہوتی ہے۔ یوم العید اللہ جل شانہ نے جو بیان فرمایا ہے یہ ایسا نہیں ہے۔ لیکن عید اس کے لیے ہوتی ہے جو ر مضان گزارے۔ جو رمضان نہیں گزارتا عید میں شامل توہوتا ہے لیکن اُس کی عید نہیں ہوتی۔ عیدکی حقیقی خوشی اُس کوہوتی ہے جو رمضان گزارے اوررمضان بھی وہ رمضان جس میں دن رات کاروزہ ہو، صبح وشام کاروزہ ہو۔ ہرپل ہرسانس کا روزہ ہو۔ آنکھ نظرکاروزہ ہو۔ جذبے چاہت کاروزہ ہو۔ اس رمضان کے گزارنے والے کو حقیقی عید کی خوشی ہوتی ہے۔
رمضان دن سے لیکررات تک ایک عاشقانہ عبادت ہے۔ سمجھ میں توآئے گی نہیں کہ رمضان ایک عبادت ہے مولا سارا دن بھوکا روزہ کھولنے کے بعد پل پل میں رگ رگ میں پانی جاتا ہے اوررنگ برنگ سوکھی ہوئی ہری ہونا شروع ہوتی ہے ابھی وہ پانی کا پوراکاپورا اندرکانظام نہیں پھرجسم سے ایک آگ نکلتی ہے پھرمولاتوکہتا ہے کہ آؤ کھڑے ہوجائے اورقرآن سنو اورسناؤں اورسنو بھی ایسا کہ توجہ ہو،دھیان ہو، میرا کلام ہے خیال کرنا۔