Aqeeqa aur Surah Tugaban Ka Amal - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
عقیقہ اورسورہ تغابن کاعمل
سورہ تغابن کاعمل بہت طاقتورعمل ہے۔ اس عمل کوپھیلائیں اوربہت پرتاثیرعمل ہے۔ اولاد کو سارا کچھ دے سکتے ہیں، مقدرنہیں دے سکتے۔ اولاد کو تعلیم دے سکتے ہیں، مقدرنہیں دے سکتے۔ اولاد کوبہترین گھر،کوٹھی ،بنگلہ دے سکتے ہیں، مقدرنہیں دے سکتے۔ مقدرکانظام کہیں اورچلتا ہے مگرچلتا اعمال کے ساتھ ہے۔ جس بچے کے ساتھ آپ یہ ترتیب بنائیں گے اللہ کے نام کی برکت سے، اللہ کے نام میں یہ طاقت ہے، اللہ کے نام کی یہ تاثیرہے اللہ اس بچے کے ساتھ برکتوں کا یہ نظام ضرورکرے گا۔ جوبندہ یہ عمل کرے گا یہ پانچ نعمتیں انشاء اللہ اسے ضرورملیں گی۔
ایک عمل عرض کرتا ہوں ، بڑاآزمودہ ہے۔ جو بچہ پیدا ہو اور اس کے بال جوپہلے اُتارتے ہیں، بال اُتارکر کسی صاف کاغذ یا شاپرمیں محفوظ کرلو۔ اوران بالوں پہ سورہ تغابن کی پہلی پانچ آیات 41بار ہربار بسم اللہ کے ساتھ اول وآخر سات مرتبہ درودپاک پڑھ کر ان بالوں پر پھونک ماریں اور ان بالوں کو کہیں قبرستان میں دفن کردے یا کسی پاک پانی میں بہہ دیں۔جویہ عمل کرے اللہ پاک اس بچے کو پانچ آفتوں اور پانچ بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔پانچ چیزوں سے اللہ پاک اس کی حفاظت فرمائیں گے۔
اصل میں ان بالوں پریہ پانچ آیات لکھی ہوئی تھیں اور اب ان بالوں کیلئے یہ آیات پڑھ دی گئی ، جب آپ یہ آیات پڑھیں گی تو ان آیات کی برکات نازل ہوتی ہیں۔ ویسے بھی قرآن پاک کی ہرسورت کی پہلی اورآخری آیات میں اللہ کافضل بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ قرآن کے ہرہرلفظ اور زیرزبرمیں فضل ہے لیکن ہرسورت کی پہلی اورآخری پانچ آیات میں فضل بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ چھوٹی سورتوں کی پہلی اورآخری آیت میں زیادہ فضل ہوتا ہے۔