Surah Maun Ka Amal - Hakeem Tariq Mehmood

  • 9 years ago
سورہ ماعون کاعمل
ایک صاحب کہنے لگے کہ میرے گھرمیں چوہے تھے آپ نے بتایا تھا کہ جس گھرمیں چوہے ،مچھر، کیڑے مکوڑے، چھپکلیاں ٹڈیاں، جراثیم ہوں وہاں سورہ ماعون 7بار،اول وآخر3مرتبہ درودشریف کیساتھ پڑھے۔ میں نے گھروالوں کوپڑھنے کیلئے کہا، انہوں نے پڑھا مگر چوہے نہ گئے، پھرپڑھا پھرنہ گئے۔ گھروالوں نے مسلسل پڑھا۔ پھرایک دفعہ میں نے پڑھا، پھردیکھا کہ چوہے جگہ جگہ مر ہوئے پائے گئے، کس نے مارا، پتہ نہیں۔
اللہ کے غیبی وعدوں پریقین رکھیں بس میں نے یہ عمل کرنا ہے میرے اللہ کی مدد میرے ساتھ ہوجائے گی۔ میں نے یہ عمل کرنا ہے اللہ جل شانہ کی ذات عالی کاتعلق ہوجائے گا۔ میں نے یہ عمل کرنا ہے اللہ جل شانہ کی حفاظت اورمددہے اوراللہ کی جوطاقت ہے وہ میرے ساتھ آجائے گی۔
اللہ والوں سورہ ماعون کو 7دفعہ ہلکی اونچی آواز میں گھرمیں پڑھاکریں ۔سورہ ماعون کے اندرطاقت ہے، جناتی ، شیطانی قوتوں اورجراثیموں کو ختم کرنے کی۔ یہ جراثیم کی جو تھیوری ہے پتھالوجی کی ، اس تھیوری کے اندرکوئی بندہ اگرڈوب جائے تو وہ جنات کی دنیا میں پہنچ جاتا ہے۔ اس بیکٹریااوروائرس کو اگرتھوڑا ساریسرچ کرلیں اگرکسی اورنظرسے وہ جنات کی دنیا میں چلاجاتا ہے۔
ہرغیبی حکم میں کوئی خیرہے۔ ہرغیبی حکم میں مدد ہے اورہرغیبی حکم میں حفاظت اورطاقت ہے۔ سورہ ماعون میں طاقت ہے۔ گھرکے اندرکی بیماریاں ، جراثیم، چوہے ، ٹڈیاں، اورگھرمیں مچھر۔ کئی لوگوں نے مجھے بتایا کہ ہم نے سورہ ماعون پڑھی اوراللہ سے عرض کیا کہ یا اللہ سورہ ماعون سے بڑے بڑے چوہے مارجاتے ہیں تویہ چھوٹا سامچھرہے کیا وہ نہیں مرسکتا ۔ بات تویقین کی ہے بات تواعتماد کی۔ یہ چھوٹے چھوٹے اعمال کے اندراللہ کی مدد کو ڈھونڈا کریں۔

Recommended