دُشمنی اصل میں تھی احمدِ مُختار کے ساتھ. پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
  • 10 years ago
دُشمنی اصل میں تھی احمدِ مُختار کے ساتھ
Hazrat IMAM HUSSAIN (A.S)
-kalam Pir Naseer Ud Din Naseer (R.A
تزکرہ سُنیے اب اُنکا دلِ بیدار کے ساتھ
جنکا ذکر آتا ہے اکثر شاہِ ابرار کے ساتھ
مر کے خود پاییء بقا اور اسے مار دیا
تو نے کیا چال چلی دشمن ـ عیار کے ساتھ
ہائے کس طرح وہ بازار سے گُزریں ہوں گے
نام تک جنکا نہ آیا کبھی بازار کے ساتھ
بولے عباس کہ ہم لوگ ہیں میداں کے دھنی
ہولیاں کھیلی ہیں چلتی ہوییء تلوار کے ساتھ
ایک کم سن کی وہ نھنی سی لحد کیا دیکھی
رو دیے ہم تو لپٹ کر درو دیوار کے ساتھ
اک سکینہ کے لیے کرب کی سولی پہ چڑھا
دیکھیے دار کو عباسِِ ـ علمدار کے ساتھ
یہ بجا تو ہی حدف تھا سرِ مقتل لیکن
دُشمنی اصل میں تھی احمدِ مُختار کے ساتھ

میرے سجاد یہ دُکھ کیسے بُھلا دوں تیرا
سختیاں قید کی جھیلیں تنِ بیمار کے ساتھ

سُنتے ہیں آلِ مُحمد کا ثنا خواں ہے نضیر
آیئے ملتے ہیں اس شاعرِ دربار کے ساتھ


کلام پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
اپ کی دعاؤں کا طالب سید شاہد محی الدین بخاری
Recommended