Jummah Kareem Ep #14 Part 1 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 3-4-2013

  • 11 years ago
Jummah Kareem Ep #14 Part 1 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 3-4-2013

جمعے کی خصوصی نشریات، حضرت ابوبکر  اور سیدہ فاطمہ  کوخراج عقیدت

[جمعے کی خصوصی نشریات، حضرت ابوبکر  اور سیدہ فاطمہ  کوخراج عقیدت ]
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی معاشرے میں یوم جمعہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے جیو کی خصوصی نشریات پر ناظرین کی پذیرائی میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ،اس سلسلے میں گزشتہ روز براہ راست نشر ہونے والی ”جمعہ کریم“ کی خوبصورت نشریات کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے منفرداندازمیں پیش کیااوراپنی گفتگو کے ابتدائی حصے میں ماہ جمادی الثانی کی مناسبت سے رسول اللہﷺ کی پیاری صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہااور آپ کے رفیق خاص سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایام وصال پر عالم اسلام کی دونوں جلیل القدر ہستیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ نشریات کاباقاعدہ آغازقاری انوارحسین سعیدی کی دلکش حسن قرأت سے ہوا جس کے دوران انہوں نے سورہٴ توبہ کی اُن منتخب آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیاجن سے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان نمایاں ہوتی ہے بعدازاں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے اِن آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ صدیق اکبر کے لیے یہی فضیلت کافی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کے لیے بغیر کسی فرق کے، اللہ تعالیٰ کی اُس معیت کو ثابت کیا جو انہیں خود حاصل تھی،ان کا کہنا تھا کہ قرآنی آیات سیدنا ابوبکرصدیق کی فضیلت پر شاہد ہیں لہٰذا اُن کی فضیلت کا انکار آیات کریمہ کے انکار کے مترادف ہے۔نشریات کی ایک اور اہم بات ”سب سے بہترین خدمت“کے عنوان سے پیش کیا جانے والا سلسلہ تھا جس میں محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے ملیر کی رہائشی نسیم بی بی کی مالی مدد کی گئی جو اپنے شوہر کی علالت کے باعث بچوں کی کفالت سے قاصر ہیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ان کی بیٹی کے جہیز کے لیے ضروری سامان کا عطیہ دیا، شادی کی تقریب کے تمام انتظامات کا خرچہ اٹھایا اوراُن کے شوہر کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن اسکرین پر خدمت خلق کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ ترغیب ہے تاکہ میڈیا کے ذریعے ناظرین کو اپنے ضرورت مند بہن بھائیوں کی ضرورتوں کا علم ہو اور وہ آگے بڑھ کر اُن کا دکھ درد بانٹیں۔روح پرورنشریات کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت عبدالمطلب کا ایمان افروزتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت عقلمند، دور اندیش، شجاع اور صابرخاتون تھیں اور تمام عرب میں اپنے حسب و نسب اور قول و فعل کے لحاظ سے نہایت امتیازی حیثیت رکھتی تھیں۔نماز جمعہ سے کچھ دیر پہلے روح پرور ساعتوں میں معروف ثناخواں عمران شیخ عطاری نے خوبصورت انداز میں نعتوں کا نذرانہ پیش کرکے نشریات کی شان دوبالا کردی اور اپنے منفرد انداز میں ”بھر دوجھولی میری تاجدار مدینہ“ پڑھ کر ایک سماں باندھ دیا۔جمعہ کریم کی اس منفرد نشریات کو ناظرین ہفتے کی صبح 7بجے اور اتوار کودوپہر12بجے نشرمکرر کے طور پر بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Recommended