Jummah Kareem Ep # 17 Part 2 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 31-5-2013
  • 11 years ago
Jummah Kareem Ep # 17 Part 2 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 31-5-2013

جیوپرجمعہ کریم کی خصوصی نشریات عامر لیاقت کی متاثرکن گفتگونے دل موہ لیے
ممتازثناخواں احمدرضاقادری نے جمعہ کریم کے خصوصی گیت اوردلکش ثناخوانی سے روح پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نماز جمعہ سے قبل روح پرورساعتوں میں جیو کی خصوصی نشریات کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے منفرد اندازمیں پیش کرکے دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے دل موہ لیے۔ عشق کے رنگ میں رنگی ہوئی”جمعہ کریم“ کی اس خصوصی نشریات کے آغازمیں ملک کے ممتازقاری انوارالحسن شاہ نے سورہٴ حٰم السجدہ کی منتخب آیات کی قرأت سے ناظرین کی سماعتوں کو معطر اور ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے ترجمہ و تشریح سے ذہنوں کو منورکیا ۔نشریات کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جلیل القدر صحابیہ حضرت ام عطیہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی خدمات کاایمان افروز تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کااعزاز حاصل کرنے والی عظیم خاتون نے مجاہدین کی دیکھ بھال ،زخمیوں کے علاج اور مصیبت زدوں کی نگہداشت کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں اور بارگاہ نبوی سے خصوصی اعزازات کی حقدار قرار پائیں۔نشریات کے دوران احادیث نبوی پرمبنی ”سب سے بہترین نصیحت“ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں خصوصیت کے ساتھ برائی کا بدلہ اچھائی سے دینے کا حکم موجود ہے اوررسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ حسن اخلاق سے جانی دشمن کو بھی اپنا جگری دوست بنایاجا سکتا ہے۔قطع رحمی کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ آج کل یہ رویہ عام ہے کہ لوگ کسی سے ناراض ہوکر انتقام کی آگ دل میں بھڑکائے پھرتے ہیں اور غیبت کی شکل میں اس کااظہاربھی کرتے ہیں حالانکہ اگر وہ اپنے مخالفین کومعاف کردیں اور درگزر سے کام لیں تو اللہ کی بارگاہ میں بڑی فضیلت اور ثواب کے مستحق بن جائیں گے ۔ نشریات کی خاص بات ”سب سے بہترین عقیدت “ کے عنوان سے پیش کیا جانے والا روح پرور سلسلہ تھا جس میں مایہ نازثناخواں احمدرضا قادری نے یوم جمعہ کی فضیلتوں کواجاگرکرنے کے لیے اپنے خوبصورت لحن میں”جمعہ کریم “ کاخصوصی گیت پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیاجس پر ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے پسندیدگی کااظہارکیا۔بعدازاں انہوں نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے ساتھ بارگاہ رسالت میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرکے ایک روح پرورسماں قائم کردیا۔جمعہ کریم کی اس منفرد نشریات کو ناظرین ہفتے کی صبح 7بجے اور اتوار کودوپہر12بجے نشرمکرر کے طور پر بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat
Recommended