Jumma Kareem with Dr Aamir liaquat Hussain Ep # 2 Part 1 15th February 2013
  • 11 years ago
جیوپرجمعے کی خصوصی نشریات ،ڈاکٹر عامر لیاقت کی عشق افروز گفتگونے دل موہ لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعة المبارک کی روح پرورساعتوں میں نماز جمعہ سے قبل جیو نے اپنے ناظرین کے لیے دوگھنٹے کی خصوصی نشریات پیش کیں،جسے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے مخصوص دل اندازمیں پیش کرکے دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے دل موہ لیے۔”جمعہ کریم“ کے عنوان سے عشق کے رنگ میں رنگی ہوئی ان نشریات کے آغازمیں ملک کے ممتازقاری ابراہیم کاسی نے سورہٴ تحریم کی منتخب آیات کی قرأت سے ناظرین کے کانوں میں رس گھول دیاجس کے بعد ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے اِن آیات کے ترجمے و تشریح کی سعادت حاصل کی اورناظرین کو اُس سیاق و سباق سے آگاہ کیاجو اِن آیات کے نزول کا سبب بنا۔نمازجمعہ سے کچھ دیرقبل پیش کی جانے والی ان نشریات کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چچی حضرت فاطمہ بنت اسد اورممتاز صحا بیہ حضرت ام ایمن  کے ایمان افروزذکر سے ناظرین کی سماعتوں کو آسودہ کیا اوربزرگان دین کے سنہری اقوال ونصیحت پرمبنی گفتگو سے اُن کے ذہنوں کی آبیاری کی۔گفتگو کے دوران انہوں نے یوم جمعہ کی مناسبت سے بعض اہم نکات بھی بیان کیے۔ بعدازاں مایہ نازثناخواں ریحان قادری نے اپنے خوبصورت لحن میں حمدباری تعالیٰ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور معروف ثنا خواں حافظ طاہرقادری کے ساتھ بارگاہ رسالت میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرکے ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود کروڑوں ناظرین کے قلوب کو گرمایا۔نشریات کے اختتام سے قبل ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے بھی بارگاہ نبوی میں عقیدت کے پھول نچھاورکیے۔ یوم جمعہ کی بابرکت ساعتوں میں جیوکی جانب سے ایمان افروز نشریات پیش کرنے پر ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے نیک جذبات کا اظہارکیا اوراسے الیکٹرانک میڈیامیں یوم جمعہ کی دینی اہمیت کے فروغ کاذریعہ قرار دیاہے ۔جمعہ کریم کی ان منفرد نشریات کو ناظرین ہفتے کی صبح 7بجے اور اتوار کودوپہر12بجے نشرمکرر کے طور پر بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔

ISLAMABAD: In his unique and enchanting style, Dr Aamir Liaquat Hussain conducted a two-hour transmission before the Jumma prayers on Geo TV and won hearts of his millions of fans spread all over the world.

The title of ‘Jumma Karim’, the programme was embedded in the concept of Ishq.At the start, Qari Ibrahim Kasi enlightened the audience by recitation of some selected verses from the Surah Tehrim.

Dr Liaquat then had the privilege to present to the world audience translation and context of the recited verses of the Surah.Broadening the insight of his fans, Dr Liaquat shed light on the pious lives of Holy Prophet Muhammad (SAW)’s aunt Hazrat Fatima Bint-e-Asad and Umme Aimen.

During the discussion, he also brought out some blessed aspects of Friday. Renowned Na’at Khwan Rehan Qadri recited Na’ats and Hafiz Tahir Qadri presented Hamd during the programme, warming the hearts of millions of viewers all over the world. In the end, Dr Liaquat could not help reciting Na’ats.

For more details, news and videos visit official website of Dr Aamir Liaquat Husain www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat
Recommended