ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم استصال کشمیر ریلی
  • 9 months ago
ٹوبہ ٹیک سنگھ: 5 اگست مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور محاصرے کے 4 سال مکمل ہونے پر مظلوم بہن بھائیوں سے یکجہتی کا دن

*حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سرکاری سطح پر تقریبات*

ضلع کونسل ہال میں مرکزی سیمینار میں شرکاء کی مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت

سیمینار میں سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

*ڈپٹی کمشنر محمد نعیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے سیمینار کی صدارت کی*

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحی شاکر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار ،محکموں کے افسران، ممبران امن کمیٹی سول سوسائٹی کی شخصیات اور میڈیا نمائندگان کی شرکت

5 اگست 2019 کو بھارت نے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ ڈپٹی کمشنر

آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کا ایک اور سیاہ باب ہے۔ ڈپٹی کمشنر

چار سال سے مقبوضہ وادی کے عوام آزادی اظہار اور پرامن اجتماع سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ محمد نعیم

آج کے دن ہمارے لئے محاسبہ کا دن ہے، کشمیری بھائیوں کی آواز بن کر بین الاقوامی سطح پر پہنچانی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

5 اگست کی مناسبت سے اس بات کا عہد کیا جائے کہ کیا ہم اپنے حصہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈی پی او

آج کے دن کا مقصد پوری دنیا کو باور کرانا ہے کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ سید کرار حسین

سیمینار کے اختتام پر ڈی سی اور ڈی پی او کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی گئی

شرکاء کی بازئیوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت
Recommended