چوکی انچارچ عزیز ملہن منشیات فروش کا سرپرست بن گیا، ایس ایچ او رونتی خاموش تماشائی

  • 2 years ago
اوباڑو (فِدا حُسین رِند — مِیڈیا رِپورٹر) نواحی علاقے چک شہباز پور کا چوکی انچارج منشیات فروش کی سرپرستی کرنے لگ گیا۔ ایس ایچ او رونتی ایوب ڈوگر ویڈیو ثبوت دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بن گئے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر فدا حسین رند نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نواحی علاقے چک شہباز پور میں چوکی انچارج عزیز ملہن کی سرپرستی میں منشیات فروش بخت علی مہر منشیات کا کاروبار کرنے میں مصروف ہے ۔جبکہ ایس ایچ او رونتی ایوب ڈوگر کو منشیات بیچنے کی ویڈیو موصول ہونے کے باوجود اب تک ایس ایچ او رونتی کی جانب سے شہباز پور کے چوکی انچارج اور منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

علاقہ کے لوگوں نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر پاک ایشیا نیوز کے میڈیا رپورٹر سے گفت گو کرتے ہوئے بتایہ کہ ہم غریب لوگ ہیں اور منشیات فروش با اثر ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ چوکی انچارج عزیز ملہن اور بخت علی مہر شراب پی کر شور شرابہ کرتے رہتے ہیں اور پولیس اہل کار عزیز ملہن پر ہم الزام نہیں لگا رہے بلکہ یہ ایک حقیقت ہے جو ہم بیان کر رہے ہیں اگر ہم پر یقین نہیں ہے تو اس کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے سب کچھ سامنے آ جائے گا ۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم اِن سے تنگ آ چکے ہیں ، ہمارا چک ، شہر اور پیر گوٹھ پورے علاقے میں منشیات فروشی کے حوالے سے مشہور ہو چکا ہے۔ پیر گوٹھ میں محبت کوش نامی شخص منشیات کے ساتھ اسلحہ بھی فروخت کرتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اِن منشیات فروشوں پر با اثر افرادکا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ بلاخوف وخطر جرائم کررہے ہیں۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کی توسط سے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیانت داری سے اپنے پیشے کا فرض ادا کرنے کی بجاےاِن منشیات فروشوں کی سہولت کاری کے فرائض سرانجام دینے والے بدعنوان پولیس افسران کے خلاف جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل نشے کی لت سے بچ سکے۔

Recommended