وہاڑی: پولیس سورو موڑ کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں ،متعدد منشیات فروش گرفتار

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ایس پی پڑولنگ ہما نصیب کی ہدایت پر پڑولنگ پولیس سورو موڑ کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں ،متعدد منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے۔

ایس پی پڑولنگ پولیس ہما نصیب کی ہدایت پر پڑولنگ پولیس سورو موڑ کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے انچارج پڑولنگ پولیس رائے رنگ الہٰی اور شفٹ انچارج راؤ عباس نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے جن میں ثقلین نامی شخص سکنہ میاں چنوں سے 18 لیٹر شراب،حق نواز سکنہ ملک واہن سے 24 لیٹر شراب،طالب عرف امام بخش سکنہ عالم پور سے 20 لیٹر شراب اور رمضان عرف ٹیٹو سکنہ باغوچی والا سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے تھانہ کرم پور میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں۔

اس موقع پر انچارج پڑولنگ پولیس رائے رنگ الہٰی کا کہنا تھا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Recommended