مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعیدالزماں کے برادرِ نسبتی کی خودکشی کی کوشش

  • 2 years ago
مٹیاری (جواد اختر میمن، میڈیا رپورٹر) کروڑوں روپے کی زرعی زمین اورملکیت پرمبینہ قبضہ کے خلاف مخدوم امین فہیم کے بھائی مخدوم سعیدالزماں کے برادرِ نسبتی کی خودکشی کی کوشش، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مخدوم سعیدالزماں کے برادرِ نسبتی محمد بُچل مغل نےکروڑوں روپے کی ملکیت واپس نہ ہونےپر دل برداشتہ ہوکرپستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع نے پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹرجواد اختر میمن کو بتایا کہ محمد بچل کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

خودکشی کی کوشش کرنے بچل مغل نے میڈیاکےنمائندوں کےسامنےفریادکرتے ہوئے کہا کہ سندھی ادبی بورڈ کے چیرمین مخدوم سعیدالزماں ،مياں حسام الدين، پير بشير، يونس ملک اوراحمد خان کھٹيانے میری کروڑوں روپے کی زمین پر قبضہ کرلیاہے ۔ حکامِ بالا کو بارہا شکایات درج کروانےکے باوجود کسی نے بھی میرے مسئلے پر توجہ نہیں دی۔ جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔

بچل مغل کا کہنا تھا کہ اگر وہ مرگئے تو قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُن کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Recommended