شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ن لیگی کارکنان کا جشن

  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیارپورٹر) میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر وہاڑی میں ن لیگی کارکنوں کا ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی رہائش گاہ پر جشن ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،آتش بازی اور مٹھیاں تقسیم کی گئیں۔

وہاڑی کے مسلم لیگی گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا اور کارکنوں نے بھنگڑا ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کا کہنا ہے کہ آج حقیقی جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ نیازی حکومت سے عوام کی جان ہمیشہ کے لیے چھوٹ گئی۔

مسلم لیگی ورکر میاں آصف خورشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرے گی اور قیادت مہنگائی کا ہر ممکن خاتمہ کرئے گئ۔ جبکہ ن لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار جس کی وجہ سے ہمیں فتح نصیب ہوئی۔

Recommended