انٹراکالجزکرکٹ کمیٹیشن کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • 2 years ago
پھالیہ (میڈیا رپورٹر) شہر میں انٹرا کالج کرکٹ کمپیٹیشن کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ منڈی بہاولدین کے تمام کالج کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

اسی ضمن میں ایک اہم میچ پیر یقوب شاہ ایسوسی ایٹ کالج پھالیہ اور پنجاب کالج منڈی بہاؤالدین کے درمیان کھیلا گیا ۔پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے کرکٹ میچ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ پیر یقوب شاہ ایسوسی ایٹ کالج پھالیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز کا ہدف دیا ۔جس کے تعاقب میں پنجاب کالج منڈی بہاؤالدین کی تمام ٹیم صرف 37 رنز پر آؤٹ ہوگی ۔

میچ کے اختتام پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی اُن کی بہترین کارکردگی پر کالج کے جملہ سٹاف کی طرف سے نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔
Recommended