دادو میں سیلاب متاثرین کے لیے فری گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • 2 years ago
سندھ پولیس، سیکیورٹی ڈویژن اور فلاحی تنظیم جے ڈی سی (JDC)کے باہمی اشتراک سے دادو میں سیلاب متاثرین کے لیے فری گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد؛ پہلے دن مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں لوگوں کا مفت طبی معائنہ، ٹیسٹ اور ادویات تقسیم کی گئیں

06 اکتوبر، 2022

سیکیورٹی ڈویژن نے سندھ پولیس کی ایماء اور فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے باہمی اشتراک سے ڈی ایچ کیو ہسپتال دادو میں سیلاب متاثرین کے لئے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کی ہے جہاں ماہر امراض ڈاکٹرز نے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں لوگوں کا طبی معائنہ اور بیماروں میں ادویات تقسیم کیں۔

گرینڈ میڈیکل کیمپ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال دادو میں سیکیورٹی ڈویژن کی ٹیم کی جانب سے انتظامات کئے جبکہ فری میڈیکل کیمپ کے لیے سڑکوں، گلیوں اور قریبی دیہات میں لاؤڈ سپیکرز کے ذریعہ اعلان اور کیمپ کے لئے خصوصی طور پر تیار کیے گئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

میڈیکل کیمپ میں ایس ایس یو کی جانب سے مکمل لاجسٹک سپورٹ و سیکیورٹی دی جارہی ہے جبکہ جے ڈی سی کی طرف سے ایک کروڑ مالیت کی ادویات فراہم کی گئی ہیں۔کیمپ میں کراچی میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے ڈاکٹرز رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

کیمپ میں مختلف اقسام کے ٹیسٹ جیسے شوگر، ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈینگی، CBC، ای سی جی،X-RAYاور الٹراساوٗنڈ عیسیٰ لیب کے تعاون سے کئے جارہے ہیں۔

کیمپ کا آغاز آج صبح 8 بجے سے کیا گیا جو شام 6 بجے تک جاری رہا اور کل بھی انہی اوقات میں لگایا جائیگا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ سندھ پولیس اپنے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مددکر رہی ہے۔ جسطرح سندھ پولیس نے فلاحی اداروں کیساتھ ملکراس مشکل وقت میں اپنی ماؤں، بہنوں اور بھائیوں کی مدد کی ہے اسکی مثال نہیں ملتی اور دادو کا میڈیکل کیمپ اسی جذبے کی کڑی ہے۔

ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن

#SSU #SindhPolice #Flooding #welfare #MedicalCamp #Dadu #JDC #relief #Operation #Sindh #floodsinpakistan #SecurityDivision #doctor #paramedics #FloodVictims #medicine #Hospital
Recommended