Aye Watan Aye Watan by Patriotic Song by Tahira Syed ( 1971 War )

  • 9 years ago
1965 کی جنگ کے دوران جناب احمد فراز نے وطنِ عزیز کے لیے ایک خوبصورت قومی نظم دل کے جذبات سے تحریر کی جو 16 ستمبر 1965 کو روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہوئی مگر 70ء کی دہائی میں طاہرہ سید نے اسے صوت اور خلیل احمد نےموسیقی سے ہم آہنگ کرکے اسے ایک خوبصورت قومی نغمہ بنا دیا، جو سننے والوں کو آج بھی یاد ہوگا، اس نغمہ کا گراموفون ریکارڈ ایچ ایم وی نے تیار کیا تھا جس کی دوسری جانب احمد ندیم قاسمی کا تحریر کردہ نغمہ "اگر ہے جذبہء تعمیر زندہ" تھا، بعد ازاں پاکستان ٹیلیویژن لاہور سینٹر نے اس نغمہ کی وڈیو بھی تیار کی جو کبھی کبھار 6 ستمبر کے موقع پر آجاتی تھی، جناب عمر علوی صاحب کی فرمائش پر احمد فراز (مرحوم ) کا تحریر کردہ ملی نغمہ آپ سب کے لیے Omar Alavi
"اے وطن اے وطن اے وطن
تیرے کھیتوں کا سونا سلامت رہے
تیرے شہروں کا سکھ تا قیامت رہے
تا قیامت رہیں تیرے شہر تیرے بن
اے وطن
تیری آباد گلیاں مہکتی رہیں
تیری راہِ خزاں میں چمکتی رہیں
مسکراتے رہیں تیرے کوہ دمن
اے وطن
تیرے بیٹے تیری آبرو کے لیے
یوں جلائیں گے اپنے لہو کے دیے
پھوٹ نکلے گی تاریکیوں سے کرن
اے وطن "

Recommended