Aye Watan Mere Watan Pyare Watan-Rare Patriotic Song of 1965 War by Saleem Raza

  • 9 years ago
جنگِ ستمبر کے دوران نشر ہونے والا آنجہانی نوئل ڈائس المعروف سلیم رضا کا ایک نایاب اور یادگار قومی نغمہ، جو ان دنوں بے حد مقبول تھا بلکہ سلیم رضا کو اپنے گائے ہوئے قومی نغمات میں سب سے ذیادہ یہی نغمہ پسند تھا، سلیم رضا نے جنگِ ستمبر میں سب سے ذیادہ قومی و جنگی نغماے گانے کا اعزاز حاصل کیا مگر افسوس کہ ان کے تقریباََ تمام ہی قومی نغمات نایاب ہوگئے ہیں اور جو ہیں وہ بھی گراموفون ریکارڈ پر ہیں، قتیل شفائی کا تحریر کردہ یہ نایاب قومی نغمہ آپ کی نذر۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ قبل میں نے یہ اپ لوڈ کیا تھا مگر اس وقت کیسٹ میں یہ پورا نہیں تھا اب مکمل ترانہ بہترین ریکارڈنگ اور پاکستان کے قدیم مناظر و جنگِ ستمبر کی تصاویر کے ساتھ ۔۔۔
اے وطن میرے وبن پیارے وطن
کس قدر شاداب ہیں تیرے چمن
تیرا ہر موسم خوشی کا رازداں
تیرے جھونکوں میں حیاتِ جاوداں
تجھ کو حاصل ہے بہارِ بے خزاں
تا ابد مہکیں تیرے سرو سمن
اے وطن میرے وطن پیارے وطن
لوگ جتنے بھی یہاں آباد ہیں
تیری خوشحالی سے وہ دلشاد ہیں
ان کے دل ہر خوف سے آزاد ہیں
تو کہے تو باندھ لیں سر سے کفن
اے وطن میرے وطن پیارے وطن
تیری عزت کے لیے کٹ جائیں گے
تیرا پرچم ہر کہیں لہرائیں گے
تیری عظمت کے ترانے گائیں گے
دل سے جائے گی نہ اب تیری لگن
اے وطن میرے وطن پیارے وطن

Recommended