Aqlim e Sukhan Taraz

@mailaccessor
یہ چینل واصف علی واصف صاحب علیہ رحمتہ کے اُن ارشادات پر مبنی ہے جو انھوں نے لوگوں کے مختلف سوالات کی وضاحت میں فرمائے، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنےوالے لوگوں کو جب آپ کے علم و عرفان کا احساس ہوا تو جوق در جوق آپ کے پاس آنے لگے۔ انفرادی ملاقاتوں سے بات آگے نکل کے "محفل" کی صورت اختیار کر گئی۔ ان محفلوں میں اصحاب جمع ہوتے ، بعد از نماز مغرب تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوتا اور پھر آپ لوگوں کو دعوت دیتے کہ سوالات پوچھیں۔ یوں تو سوالات وسیع موضوعات پر مبنی ہوا کرتے مگر آپ اکثر فرماتے کہ مروج علوم تو کتابوں میں موجود ہیں، ایسے سوالات پوچھا کریں جن کا تعلق آپ کی اپنی اور ذاتی الجھن یا تکلیف سے ہو اور جن کا جواب کتاب میں نہ ملے اور یہ بھی کہا کرتے کہ آپ کو اس زمانے میں اللہ کے راستے پر چلنے میں جو جو دشواری پیش آرہی ہو اس کے حل کے لئے سوال پوچھا کرو۔ سوال کا جواب اس وضاحت سے فرماتے کہ پھر محفل میں موجود باقی اشخاص کی الجھنیں بھی دور ہو جاتیں۔ جب جب یہ گفتگو پڑھی جائے گی تب تب ہر شخص کا یہی تاثر ہو گا۔