Mera Dil Badal Dai - Junaid Jamshed Naat

  • 12 years ago
https://www.facebook.com/Poetry.Selection
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک شخص حسن بصری کے پاس حاضر ہوا کہنے لگا،حضرت پتہ نہیں ہمارے دل سو گئے ہیں،فرما یا وہ کیسے؟عرض کیا کہ آپ درس دیتے ہیں وعظ و نصیحت کرتے ہیں لیکن دل پر اثر نہیں ہوتا،فرمایا اگر یہ معاملہ ہے تو یہ نہ کہو ک
ہ دل سو گئے تم یہ کہو دل مو گئے یعنی مر گئے،وہ شخص بڑا حیران ہوا کہنے لگا یہ دل کیسے مر گئے؟فرمایا کہ دیکھو جو انسان سویا ہوا ہو اسے جھنجھوڑا جائے تو وہ جاگ اٹھتا ہے اور جو جھنجھوڑنے سے نہ جاگے وہ سویا ہوا نہیں وہ مویا ہوا ہوتا ھے،جو انسان اللہ کا کلام سنے،نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان سنے اور پھر دل اثر قبول نہ کرے یہ دل کی موت کی علامت ہوتی ہے تو ہم اس دل کو مرنے سے پہلے پہلے روحانی اعتبار سے زندہ لر لیں-

مِرا غفلت میں ڈُوبا دِل بدل دے

ہَوا و حِرس والا دل بدل دے
مِرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
بدل دے دل کی دنیا دل بدل دے
خدایا فضل فرما دل بدل دے

گنہگاری میں کب تک عمر کاٹُوں
بدل دے میرا رستہ دل بدل دے
سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں
مزہ آ جاۓ مولا دل بدل دے

ہٹالوں آنکھ اپنی ما سِوا سے
جیوں میں تیری خاطر دل بدل دے
کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
تو اپنا غم عطا کر دل بدل دے

سہل فرما مسلسل یاد اپنی
خدایا رحم فرما دل بدل دے
پڑا ہوں تیرے در پہ دل شکستہ
ر ہوں کیوں دل شکستہ دل بدل دے

تیرا ہوجاؤں اتنی آرزو ہے
بس اتنی ہے تمنّا دل بدل دے
میری فریاد سن لے میرے مولا
بنالے اپنا بندا دل بدل دے

دلِ مغموم کو مسرور کردے
دلِ بے نور کو پُر نور کردے
فروزاں دل میں شمعِ طور کردے
یہ گوشہ نور سے معمور کردے

میرا ظاہر سںور جائے الٰہی
میرے باطن کی ظلمت دور کردے
ہے میری گھات میں خود نفس میرا
خدیا اسکو بے مقدور کردے

مئے وحدت پِلا مخمور کردے
محبت کے نشے میں چُور کردے