اپ کی بیوی اپ کا ساتھی ہے
  • 2 days ago
اپ کی بیوی اپ کا ساتھی ہے
۔1: اسے میٹھے عرفی ناموں سے پکاریں نبی ﷺ عائشہؓ کو "عاشُ" کہ کر پکارتے تھے

۔2:اس کے ساتھ کوئی بھی حلال کھیل کھیلو (نبی ﷺ عائشہؓ کے ساتھ دوڑ لگاتے تھے) اور جب شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کھیلتا ہے تو اللہ پاک اس سے محبت کرتا ہے

۔3: اس کے ساتھ حسن سلوک کرو اور اس کو ہر وہ چیز پیش کرو جس سے اس کا دل آپ کی طرف نرم ہو جائے

۔4 اس کے لیے تحائف خریدیں بعض اوقات ٹافی ھی کیوں نہ ہو

۔5۔ محبت سے نماز اور قران پاک پڑھانے کی کوشش کریں

۔6: گھریلو سرگرمیوں میں اس کی مدد کریں جب بھی آپ موجود ہوں کھانا پکانے،کپڑے دھونے کمرے کو صاف کرنے وغیرہ میں . یہ سنت ہے

۔7: اس کے والدین کی عزت کریں اور انھیں کبھی کبھی تحفہ دیں

۔8 : ان اچھی باتوں اور کام کی تعریف کریں جو وہ آپ کے لیے کرتی رہی ہیں اور اس کے لئے ہمیشہ اس کا شکریہ ادا کرتے رہیں

۔9: اسے بتائیں کہ وہ آپ کے لیے کتنا معنی رکھتی ہے آپ اس سے کتنا پیار کرتے ہیں اور آپ اسے پا کر کتنے خوش قسمت ہیں

۔10: اس کی باتیں پوری توجہ محبت اور دلچسپی سے سنو اور جو مسائل وہ بتائے ان کو فوری حل کرو

۔11 : اس کو اس کا عیب بتانے سے پہلے اس کی تعریف کرو

۔12: اچھی خوشبو سے ہمیشہ اپنے آپ کو مزین کریں

۔13: جب کبھی آپ ساتھ ہوں تو اس کے ساتھ گفتگو کریں

۔14: جب آپ کام پر ہوتے ہو تو مجھے آپ کی یاد آتی ہے مجھے آپ سے محبت ہے اسے فون پر بتایں

۔15 : اس کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں جیسے کھانا پکانا ، قرآن پاک پڑھنا وغیرہ

۔16 : دوسروں کی موجودگی میں اس کی غلطی کا انکشاف نہ کریں

۔17: اسے دین کے بارے میں سکھائیں

۔18 اسے مارنے پیٹنے تکلیف دینے سے پرھیز کریں

۔19: اسے حجاب پہننے اپنے وقت کے اندر پانچ وقت نماز پڑھنے ، رمضان کے روزے رکھنے اور زکوٰۃ دینے ( اگر فرض ہو) کی تلقین کریں یہ سب لازمی ھیں

۔20 : اسے ھمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

۔21 : وہ راستہ بنیے جس پر آپ کی بیوی جنت جا سکے
Recommended