چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ | Ab Tu hum ghr sy Nikalty hain tu | Weird Stories 3weirdstories #poetry #urdu #hindi #bestpoetry #imrankhan #khan
  • 4 months ago
چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ | Ab Tu hum ghr sy Nikalty hain tu | Weird Stories 3weirdstories #poetry #urdu #hindi #bestpoetry #imrankhan #khan اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں

طاق پر عزت سادات بھی دستار کے ساتھ

اس قدر خوف ہے اب شہر کی گلیوں میں کہ لوگ

چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ

ایک تو خواب لیے پھرتے ہو گلیوں گلیوں

اس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ

شہر کا شہر ہی ناصح ہو تو کیا کیجئے گا

ورنہ ہم رند تو بھڑ جاتے ہیں دو چار کے ساتھ

ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں

لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ

جو شرف ہم کو ملا کوچۂ جاناں سے فرازؔ

سوئے مقتل بھی گئے ہیں اسی پندار کے ساتھ
Recommended