The journey of development of Punjab which we started, was deliberately stopped by the previous government. Prime Minister
  • last year
پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا. وزیرِ اعظم

The journey of development of Punjab which we started, was deliberately stopped by the previous government. Prime Minister


پنجاب کی عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا. وزیرِ اعظم

*لاہور میں نئے منصوبے تو درکنا، ہمارے شروع کئے گئے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا. وزیرِ اعظم*

*گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو ایک نا اہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلی کے سپرد کیا گیا. وزیرِاعظم*

*پنجاب کی ترقی پر توجہ کی بجائے وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا. وزیرِ اعظم*

*عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے، سالہا سال تاخیر کا شکار رہے. وزیرِ اعظم*

*ان تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت*

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں مشیرِ وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی.

اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی. وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کے لئے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.

اجلاس کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کے لئے لاہور - سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی. کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی.
Recommended