Chickens setup On HouseTop Ghar ki chat pr Murgi palan How to make Chicken setup On House top
  • last year
Chickens setup On HouseTop||Ghar ki chat pr Murgi palan||How to make Chicken setup On House top||



بسم اللہ الرحمن الرحیم
رانی کھیت کی ویکسین ، علاج، اور کچھ احتیاطی تدابیر ۔
دوستو! سب سے پہلے تو ویکسین ٹائم پر کریں خواہ وہ سادہ بیس تیس روپے والے کیوں نا ہوں ، لیکن جو ویکسین میں ریکمنڈ کروں گا وہ ہے این ڈی لاسوٹا یہ پاکستان والا بھی اچھا رزلٹ دیتا ہے لیکن ملائشیا سے امپورٹڈ بہت اچھا رزلٹ دے گا قیمت میں بھی زیادہ فرق نہیں ہوتا ،
طریقہ استعمال ۔
طریقہ استعمال بہت آسان ہے سب سے پہلے تو ویکسین لاتے وقت اسے بلیک شاپر میں برف کے ساتھ لانا ہے۔ تاکہ اسے سورج کی روشنی سے بچایا جا سکے، لانے کے بعد اگر ٹائم ہو تو فورا پلانا ہے لیکن اگر اس وقت ٹائم نا ہو تو ویکسین فریزر یعنی منفی ڈگری سینٹی گریڈ میں رکھنا ہے ،
ویکسن کیلئے پانچ لیٹر پانی اچھی طرح ابال لیں ، ابالنے کے بعد بلکل نارمل ہونے تک اس میں ویکسین نہیں ڈالیں ، جب پانی اچھی طرح اپنی نارمل حالت میں آئے تب اس میں ویکسین مکس کریں ۔
ویکسین پلانے سے دو تین گھنٹے پہلے اپنے پرندوں کا پانی بند کردیں تاکہ جب اسکے سامنے ویکسین کا پانی رکھا جائے تو وہ فورا پی لیں ۔ ویکسین تیار کرنے کے بعد آپ کے پاس آدھے گھنٹے کا وقت ہے آدھا گھنٹہ پورہ ہونے سے پہلے پہلے پرندوں کے سامنے سے ویکسین کے برتن ہٹا لیں اور بچا ہوا پانی کسی سائیڈ پر گرا کر اس کے اوپر مٹی ڈالیں ۔
ویکسین دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کہیں آپ کا پرندہ پہلے سے بیمار تو نہیں اگر لگے کہ بیمار ہے تو اسے ویکسین بلکل نہیں پلانا بلکہ سارے پرندوں سے الگ کرکے اسکی ٹریٹمنٹ شروع کریں جو میں آگے بتادوں گا،
ویکسین ایک مہینے سے کم چوزوں کیلئے استعمال نا کریں۔ پھر بھی خدانخواستہ اگر پرندے کو رانی کھیت ہوجاتا ہے تو مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اور علاج شروع کریں۔
1سب سے پہلے مرغا / مرغی دوسرے پرندوں سے الگ کریں
2 گرم جگہ پر رکھیں
3 سخت خوراک دانا وغیرہ بلکل بند کرکے نرم خوراک سیریلیک ابلے ہوئے انڈے کی زردی ڈبل روٹی وغیرہ کھلانا شروع کریں
علاج۔
رانی کھیت ایک لا علاج اور تباہ کن بیماری ہے لیکن مندرجہ ذیل کچھ دیسی اور کچھ انگریزی دوائیاں اس بیماری میں بہت اچھا رزلٹ دیتے ہیں
1 زیتون کے ایک سی سی تیل میں تھوڑا سا ہلدی ملا کر صبح شام پلائیں
2 فلائجل سیرپ آدھے سی سی کے مقدار روزانہ پلائیں
3 نوویڈیٹ سیریپ آدھا آدھا سی سی تین وقت پلائیں
3 پانی زیادہ سے زیادہ پلائیں خود نہیں پیتا/ پیتی ہو تو سرنج کے ذریعے کم از کم تین دفعہ روزانہ پانچ پانچ سی سی پلائیں
4 ریزو مائی سین انجیکشن ہر سات آٹھ گھنٹے بعد آدھا لگائیں آدھا پلائیں ۔
پوٹا بند ہونے کے صورت میں آدھے دانے کھجور کے مقدار گڑھ اور گڑھ کے نصف مقدار میٹا سوڈا تین چار گھنٹے بعد پلائیں
انشاء اللہ چار پانچ دن میں آپ کا پرندہ بلکل صحتیاب ہوجائے گا ۔
دوستو دعاوں میں یاد رکھیں اور چینل کو سبزکرایب کریں جزا اللہ

Hello dosto ❣️
Welcom to my chanel ap ko animals or birds ki information deta rahu ga taky ap ko jo bhi msla ho mere es chanel sy jan paen.. or sath sath m ap ko dihat ki life k bary m btata rhu ga.. or main ap ko desi or wlaiti khanu ki reccipy shere krta rhu ga... شہر میں دیہات mere es chanel ko subscribe kren plz
Recommended