ٹوبہ ٹیک سنگھ موسم سرما کی آمد خشک میوہ جات مہنگے
  • last year

ٹوبہ ٹیک سنگھ موسم سرما کی آمد خشک میوہ جات مہنگے
ٹوبہ ٹیک سنگھ بادام سو لہ سو روپے چلغوزہ چھ ہزار میں فروخت
OC
ٹوبہ ٹیک سنگھ سردی کی شدت کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قمیتوں میں بے تحاشہ اضا فہ ہو گیا جس کی وجہ سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں۔۔مزید جانتے ہیں ۔۔سلطان سدھو کی اس رپورٹ ۔۔
VO
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال اور مانگ بڑھ جاتی ہے۔ رواں سال جہاں دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔
موسم سرما ابھی پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا لیکن شہرمیں خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔۔۔ گزشتہ سال چلغوزہ فی کلو گرام 4 ہزار روپے میں دستیاب تھا مگر اب چلغوزے کی فی کلوگرام قیمت6 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ پستہ 3 ہزار روپے فی کلو گرام جبکہ بادام گیارہ سو سے سولہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے سے ڈرائی فروٹ کے شوقین ناخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ موسم سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔۔ تاہم زیادہ قیمتوں کے باعث ان کے لیے ڈرائی فروٹ خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ساٹ ۔۔۔۔۔
موسم سرما میں شہری خشک میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈرائی فروٹس کھانے سے جہاں شدید سردی میں جسم گرم رہتا ہے وہیں ان کا استعمال بلڈ پریشر اور اعصابی امراض پر قابو پانے کے لیے بھی مفید ہے۔
فوٹیج کے ساتھ
سلطان سدھو03335325596
Recommended