Dharki Wholesalers Started Selling Flour at Random Rates
  • last year
ڈھرکی (علی رضاسومرو، میڈیا رپورٹر) گذشتہ دنوں وزير اعلیٰ سندھ اور محکمہ خوارک کی طرف سے سستے آٹے کا نوٹیفکیشن جاری تو ہوا مگر اس پر تاحال عمل نہ ہو سکا۔
ڈھرکی شہر میں سستے آٹے کے بینرز جگہ جگہ پر آویزاں ہیں مگر ڈھرکی میں ہول سیلرز اپنے من مانے ریٹ پر آٹا فروخت کرر ہے ہیں۔سٹالز پر آٹا نہ ہونے کی وجہ سے عوام خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں۔ پاک ایشیا ویب چینل کے مطابق لوگوں نے سستے آٹے کے سٹال پر آٹا نہ ہونے کی وجہ سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لوگوں کا کہناتھا کہ گورنمنٹ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود کہیں پر بھی سستا آٹا عوام کو میسر نہیں ہے۔
شہریوں نے ڈی سی گھوٹکی اور اے سی ڈھرکی سے اپیل کی ہےکہ اس مہنگائی کے عالم میں سستا آٹا فراہم کرنے میں لوکل انتظامیہ اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
Recommended