Karachi: Torrential Rain With Strong Winds Continued Since Last Night

  • 2 years ago
کراچی (ارشد علی چوہان، چیف رپورٹر)شہر قائد میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبر اسکوائر سمیت بھینس کالونی، ہسپتال چورنگی، شیر پاؤ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 14اگست یا اِس سے بھی آگے تک جاری رہ سکتا ہے ۔

سندھ کے مختلف علاقوں عمر کوٹ، مٹھی، شہداد پور، نواب شاہ، نوشہرو فیروز اورحیدرآباد میں بھی بادل جم کر برسے، کراچی میں ایک بار پھر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث عوام کو پھر سے پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے اور نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

Recommended