The 10TH of Muharram, the Day of Ashura was Celebrated with Great Devotion and Respect in Hub
  • 2 years ago
شبیر احمد سولنگی (میڈیا رپورٹر) آج ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کی اکرم کالونی میں ۱۰ محرم الحرام یومِ عاشورہ بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے امام بار گاہ میں سبیل، نیاز اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس کے بعد عزادار عدالت روڈ سے گزرتے ہوئے مرکزی امام بار گاہ جام کالونی پہنچے۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر شبیر سولنگی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دستی کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے مکمل حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایف سی اور پولیس کے جوان اکرم کالونی امام بارگاہ کے حفاظتی رضاکاروں کے ہمراہ حفاظتی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ نے امام بار گاہ کا دورہ بھی کیا۔
—————————————
#PAKasia #PAKasiaTV #PAKasiaNews #BreakingNews #NewsUpdate #Muharram #10Muharram #Ashura #Respect #Devotion #Hub #Shia #ShiaCommunity #Balochistan #ImamBargah #DeputyCommissioner #Lasbela #Securty
Recommended