Sewage System Is Ineffective, Town Administration And The Sewage Staff Are Unaware

  • 2 years ago
جتوئی (عدنان فریدی، میڈیارپورٹر) — لنڈی پتافی ، رام پور اور جھگی والا کو ملانے والی سڑک کی سیوریج کا نظام زبوں حالی کا شکار ہے، جس کے باعث اکثر و بیشتر چھوٹی بڑی سڑکوں پر سیوریج لائن کا پانی بنتا رہتا ہے ،گٹر ابلتے رہتے ہیں ۔سنوائی یا توجہ کا تصور ناممکن ہو گیا ہے۔

سیوریج کے نکارہ نظام کی وجہ سے گندہ پانی گڑوں سے باہر نکل رہا ہے اور تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ سڑکیں اس گٹر کے پانی میں ڈوب کر بہہ بھی جاتی ہیں مگر سیوریج کا عملہ گٹر لائن کھلوانے میں عدم دلچسپی کا معیار برقرار رکھے ہوئے ہے۔

گٹر کا گندہ پانی جمع ہونے والی جگہ کے ساتھ ہی واٹر فلٹر پلانٹ اور مدرسہ عید گاہ نوریہ فریدیہ بھی موجود ہے جس کے باعث نمازیوں کو نماز پڑھنے کے لیے مسجد آنے جانے میں پریشانی پیش آتی ہے جبکہ پیدل چلنے والے بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کسی بھی دفتر میں شکایت جمع کرانے کے لئے بکس یا پھررجسٹر بھی موجود نہیں جبکہ شکایت سننے اور ان کو حل کرنے والا بھی موجود نہیں ہوتا۔ مشکل کا شکار افراد نےاعلیٰ حکام خصوصاً وزیراعلیٰ سے التماس کی ہے کہ متعلقہ محکمے کے دفاتر میںComplant Box اور شکایت رجسٹر رکھوائیں اور مستقل بنیاد پر شکایت درج کرنے کیلئے عملہ تعینات کریں اور شکایات کے ازالے کے لئے معائنہ ٹیمیں تشکیل دیں جو علاقوں میں جا کر شکایات دور کرنے کے عمل کو از خود چیک کریں۔

علاقہ مکینوں کا پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”عدنان فریدی“ سے کہنا تھا کہ سیوریج کا نظام بہتر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سیورج لائن کی صفائی کرنے والی گاڑیاں خریدی جائیں اور وہ تمام علاقائی تعیناتیاں ایگزیکٹو انجینئرز کودے دی جائیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں سیوریج کے نظام کو صاف ستھرا بنانے کے اقدامات کر سکیں۔

Recommended