معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کا بے دردی سے قتل، لواحقین کا قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ

  • 2 years ago
مٹیاری (جواد اختر میمن، میڈیا رپورٹر) ― تحصیل نیو سعیدآباد کے رہائشی بلاول کارات گئے حیدرآباد کےایک ہوٹل میں جھگڑے کے دوران قتل کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔مقتول بلاول کے ورثاء نے نیوسعیدآباد قومی شاہراہ پر پولیس کی جانب سے مناسب کارروائی نا کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر جواد اختر میمن کی تفصیلات کے مطابق مظاہرین کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ رات گئے حیدرآباد کے ایک ہوٹل پر ہوٹل مالکان سے معمولی تلخ کلامی پر نوجوان بلاول کاکا کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا۔جب کہ پولیس بھی نامزدملزمان کے خلاف کارروائی کرنے میں حیل وحجت سے کام لے رہی ہے اور ملزمان کو گرفتارنہیں کر رہی۔ مظاہرین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔