ریلی میں ڈسٹرکٹ کونسل ، جنرل کونسل ممبران کے علاوہ سیاسی شخصیات بھی شامل تھیں

  • 2 years ago
ٹنڈو غلام حیدر (غلام سرور — مِیڈیا رِپورٹر) نواحی علاقے یونین کونسل نظرپور میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے نامزد آزاد امیدوار برائے چیئرمین رئیس اکبر علی اور وائس چیئرمین علی اکبر کھوسو کی حمایت میں شاندار ریلی نکالی گئی۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”غلام سرور“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی میں ڈسٹرکٹ کونسل ممبرساجد علی کھوسو ، جنرل کونسل ممبربشیر میمن، خالد حسین زیندپوراور عبدالرزاق خاصخیلی بھی شامل تھے۔جب کہ دیگر سیاسی شخصیات میں محمد اشرف کھوسو، رئیس سجاد علی کھوسو، زوار حسین ، مختیار حسین کھوسو اور دیگر نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز نظرپور شہر سے کیا گیا جس کے بعد خیر محمد کھوسو، جیندو میر بحر گاؤں اور ورر موری سے ہوتے ہوئے براستہ مین ماتلی بدین روڈ سے ہوکربائی پاس روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر حلقہ کے آزاد امیدوار برائے چیئرمین رئیس اکبر علی ، رئیس اسد علی ، رئیس محمد اشرف کھوسو نے خطاب کرنے کے بعد ریلی میں شرکت کرنے والے تمام معززین کو سندھی ثقافت کی نشانی اجرک کے تحائف پیش کیے۔

Recommended