گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار کا انعقاد

  • 2 years ago
جھنگ (خالد شہزاد — مِیڈیا رِپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار کا انعقادکیا جس میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نور، سی سی او ایجوکیشن محمد نواز، پرنسپل سکول سمیت اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر خالد شہزاد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کا کہنا تھا کہ ضلع کو ڈینگی فری بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈینگی کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن کیلئے شعور اور آگاہی کی ضرورت ہے۔ موثر اقدامات کی بدولت ہم ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں اور کمیونٹی کے عملی تعاون کے بغیر مچھروں کی افزائش گاہوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔

لاروا سے پھیلنے والی بیماریوں کے سدِباب کے لیے احمد کمال مان کا کہنات تھا کہ مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے لاروے کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہےاس ضمن میں ڈینگی مچھر کے لاروے کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نےسیمینار کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کو انسداد ڈینگی مہم کی آگاہی کے حوالہ سے ٹاسک بھی دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نور کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر ہی ڈینگی سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔ جبکہ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ انسدادِ ڈینگی کے حوالہ سے ہم سب شہریوں کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔

Recommended