5مسلح ڈاکو خاتون کے گھر میں داخل ہوگئے ،اہلخانہ کو یر غمال بناکر 6 لاکھ اور قیمتی سامان لوٹ لیا
  • 2 years ago
وہاڑی (شمعون نذیر — میڈیا رپورٹر) شہر اورگردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی نا رُکنے والی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری۔ مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا ۔ متاثرہ کی درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ شہریوں نے آر پی او ملتان سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ تھانہ سٹی کی حدود شہر کے وسط میں واقع محلہ کالج ٹاون میں پانچ مسلح ڈاکو شمیم اختر نامی خاتون کے گھر میں داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو یر غمال بنالیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں رکھے گیارہ تولہ طلائی زیورات اور چھ لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

ملزمان نے مزاحمت پر گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ متاثرہ نے ڈاکووں کے خلاف کاروائی کےلئے تھانہ سٹی میں درخواست دے دی ہیں تاہم تاحال نہ تو مقدمہ درج کیاگیا ہے اور نہ ہی ملزمان کا سراغ لگایا جاسکا ہے۔

اس سے قبل بھی پچھلے چند روز مین اسی محلے میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن تاحال کسی بھی ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے جبکہ شہری بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آر پی او ملتان سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔