بھارتی رکن اسمبلی کی گستاخانہ بیان کیخلاف ریلی کا انعقاد
  • 2 years ago
شورکوٹ (خالد شہزاد — میڈیا رپورٹر) شورکوٹ کینٹ میں بھارتی رکن اسمبلی کی گستاخانہ بیان کیخلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

بھارتی رکن اسمبلی کے گستاخانہ بیان کیخلاف بڑی ریلی رفیقی چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک تک نکالی گئی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر خالد شہزاد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بیان کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ ریلی میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری زاہد مصطفیٰ، علامہ مشہود، مفتی محمد ارشد، علامہ ناصر نواز، محمد امین ندیم سیالوی اور ڈاکٹر شفیق صدیقی سمیت تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور سیاسی و سماجی شخصیاتاور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جزبات مجروح ہوئے۔ اِس گستاخ ہندو ملعونہ کے بیان پر حکومتی سطح پر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کسی بھی ملعون یا ملعونہ کی اسلام دشمن کے خلاف ساری اُمتِ مسلمہ یکجا ہے اور ہم اپنے نبی ﷺ کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔
Recommended